Monday, April 21, 2025
Homeتازہ ترین خبریںکانگریس نے بی جے پی پر لگایارشوت لینے کا الزام،رندیپ سرجے والا...

کانگریس نے بی جے پی پر لگایارشوت لینے کا الزام،رندیپ سرجے والا نے بتائی تفصیلات

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی:کانگریس نے بی جے پی پر بڑا حملہ کرتے ہوئے پارٹی قیادت پر سنگین الزام لگایا ہے۔کہا ہے کہ4فروری2017کوکانگریس نے بی ایس یڈیو رپا اور آنجہانی اننت کمار کا ایک ویڈیو جاری کیا تھا۔جس میں 1800سوکروڑ سے زیادہ کی رشوت بی جے پی قیادت کو دینے کی بات سامنے آئی تھی۔

کانگریس کے ترجمان رندیپ سرجے والا نے کہا کہ کانگریس نے 12فروری 2017کے ویڈیو کو 14فروری2017کوجاری کیا تھا۔انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ اب وہ ڈائری سامنے آئی ہے جس سے پانچ حقائق سامنے آتے ہیں۔پہلا یہ کہ کُل2690کروڑ روپئے وصول کئے گئے۔جس میں سے1800سو کروڑروپئے بی جے پی قیادت کو پہنچایا گیا۔

مئی 2008 سے جو لائی 2011کے بیچ یڈیورپا کرناٹک کے وزیر اعلیٰ تھے۔ایک ہزار کروڑ روپئے بی جے پی کی مرکزی کمیٹی کو دئے گئے۔مونریندر مودی،ارون جیٹلی،راجناتھ سنگھ،نتن گڈکری،سے لیکر کئی لیڈروں کے اس ڈائری میں نام ہیں۔اس کے علاوہ ڈھائی سو کروڑ روپئے ججس کو بھی دئے گئے ہیں۔ڈائری میں یڈیورپا کے دستخط بھی ہیں۔

رندیپ سرجے والا نے مزید کہا کہ سیدھی سی بات ہے کہ نریندر مودی سے لیکر بی جے پی قیادت پر 1800سو کروڑروپئے کی رشوت کے الزام ہیں۔یہ وہ لوگ ہیں ،جو ملک کے سب سے بڑے عہدوں پر فائز ہیں۔جن کے ہاتھ میں وزارت دفاع،وزارت خارجہ،اور پی ایم او اور ملک کی حکومت ہے۔