نئی دہلی: کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی،سابق وزیر آعظم منموہن سنگھ اور پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی سمیت کانگریس کی اعلیٰ قیادت نے پیر کو مہاتما گاندھی کی آرام گاہ راج گھاٹ میں پارٹی کے سینکڑوں ھامیوں کے ساتھ شہریت ترمیمی ایکٹ (سی اے اے) کے خلاف ستیہ گرہ کیا۔
اس ستیہ گرہ میں پرینکا گاندھی واڈرا بھی،پارٹی کے سینئر رہنماؤں،غلام نبی آزاد،احمد پٹیل،ملیکارجن کھڑ گے،اے کے انٹونی،آنند شرما کے ساتھ موجود تھیں۔مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ کمل ناتھ،راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت کے علاوہ جنرل سکریٹری مکل واسنیک،کے سی وینو گوپال بھی سی اے اے کے خلاف احتجاج میں شامل ہوئے۔
سونیا گاندھی،منموہن سنگھ اور راہول گاندھی نے طلباء اور نوجوانوں کے ساتھ یکجہتی کے لئے ستیہ گرہ تحریک شروع کرنے کے لئے آئین کی پیش کش کو پڑھا،جو 13 دسمبر کو منظور ہونے کے بعد سے ملک بھر میں اس نئے قانون کی مخالفت کر رہے ہیں۔کانگریس شام 8بجے تک بابائے قوم کی آرام گاہ پر بیٹھنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
مہاتما گاندھی نے بھی بر طانوی حکمرانوں کی آمرانہ شرائط کے خلاف لڑ نے کے لئے احتجاج کا آغاز کیا تھا۔کانگریس اب بابا صاحب امبیڈ کر کے آئین کو بچانے کے لئے ستیہ گرہ کی ہے۔