نئی دہلی: کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ و رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے منگل کو ”لوک مت نیشنل کانکلیو“میں کہا ”مہاراشٹرا میں میرے اور امتیاز جلیل کے خلاف ایک مہم چلائی گئی تھی۔رائے دہندگان سے کہا گیا کہ وہ بی جے پی اور شیو سینا کے ساتھ مل کر کانگریس اور این سی پی کو بھی شکست دینے کے لئے ووٹ دیں۔”اس دوران انہوں نے یہ بھی کہا کہ انتخابات کے بعد کانگریس نے شیو سینا کے ساتھ نکاح کر لیا اور شرد پوار نے ادھو ٹھاکرے کے ساتھ مل کر ولیمہ کرایا۔
اویسی نے شہریت ترمیمی بل سے متعلق کہا کہ ”چاہے یہ بل پارلیمنٹ سے منظور ہو جائے،لیکن وہ سماعت کے لئے ملک کے تمام دروازے کھٹکھٹائیں گے اور عوام کے سامنے اپنا نظریہ بر قرار رکھیں گے۔اویسی نے کہا کہ،حکومت شہریت تر میمی بل کے ذریعے پاکستان کے بانی محمد علی جناح کے نظریات کو زندہ کر رہی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں اسد اویسی نے کہا کہ ”مسلمانوں کو ولن کی حیثیت سے دیکھا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا ”اگر میں مودی کے ساتھ جاتا ہوں تو آپ مجھے رجنی کانت بنائیں گے اور اگر میں کانگریس کے ساتھ جاتا ہوں تو آپ مجھے امیتابھ بچن بنائیں گے،مجھے اس سیاسی منظر نامے پر ولن کا کردار ادا کرنے پر خوشی ہے“۔
اسداویسی نے مزیددکہا کہ ”مجھے ہیرا بننے کی کو ئی خواہش نہیں ہے،کانگریس اور این سی پی پر حملہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شیو سینا کے خلاف الیکشن لڑ نے کے باوجود دونوں جماعتوں نے سیاسی فائدے کے لئے اس بھگوا جماعت کے ساتھ ہاتھ ملایا ہے۔