نئی دہلی: کانگریس پارٹی نے چہارشنبہ کے روز بھارتیہ جنتا پارٹی کے تجربہ کارسابق لیڈر مرلی منوہر جوشی سے اپیل کی کہ وہ ”نڈر“ ہوکر اہم امور پر وزیر آعظم نریندر مودی سے سوال کریں۔کانگریس نے کہا کہ ”جوشی،جو بی جے پی کے صدر رہ چکے ہیں۔ہم توقع کرتے ہیں کہ وہ نڈر ہوجائیں گے اور اصل معاملات پر مودی سے سوال کریں گے۔
منگل کے روز ”سنسار امن سبھا“میں خطاب کرتے ہوئے جوشی نے سابق مرکزی وزیر ایس جئے پال ریڈی کو ایک نڈر رہنما قرار دیا تھا،جو وزیر آعظم سے سوال کرنے میں کبھی ہچکچاتے نہیں تھے۔بی جے پی کے رہنما نے یہ بھی یاد کیا کہ آئی کے گجرال حکومت میں وزیر رہتے ہوئے کیسے ریڈی نے عالمگیریت کے معاملہ پر کیسے اپنے خیالات پیش کئے تھے۔جو شی کے جئے پار ریڈی کو نڈر کہنے کے بعد،کانگریس نے بھی انہیں نڈر ہوکر نریندر مودی سے سوال کرنے کی اپیل کی۔