نئی دہلی: لوک سبھا انتخابات کے لئے کانگریس پارٹی نے اپنا انتخابی منشور جاری کردیا ہے۔مذکورہ منشور کانگریس صدر راہل گاندھی ،یو پی اے کی صدر سو نیا گاندھی ،سابق وزیر آعظم منموہن سنگھ اور پارٹی کے دیگر لیڈروں کی موجودگی میں جا ری کیا گیا۔
کانگریس صدر راہل گاندھی نے منشور جاری کرتے ہوئے کسانوں،غریبوں ، اور بے روزگاروں کے لئے خاص وعدے کئے ہیں۔اس کے علاوہ انہوں نے تعلیم ،صحت اور قومی تحفظ کے مدوں پر بھی بات کی ۔
راہل گاندھی نے کہا کہ ہر سال غریبوں کو 72ہزار روپئے دئے جائیں گے۔اس کے ساتھ ہی بیروزگاری پر کانگریس صدر راہل گاندھی نے کہا کہ آج ملک کے نوجوانوں کے پاس روزگار نہیں ہے،ایسے میں ہم نے طئے کیا ہے کہ سرکاری نوکریوں کے خالی پڑے 22لاکھ عہدوں کو مارچ 2020تک بھرتی کریں گے۔اور دس لاکھ نوجوانوں کو گرام پنچایت کے ذریعہ نوکری دی جا سکتی ہے۔
وہیں کسانوں کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ کسانوں کے لئے الگ بجٹ فراہم کیا جائے گا۔اس کے علاوہ اگر کسان بینک کا قرض نہیں چکا پا رہے ہیں تو اس کے خلاف فوجداری (Crminal Offence)نہیں بلکہ ،دیوانی مقدمہ (Civil Offence) درج ہوگا۔