Monday, April 21, 2025
Homesliderکانگریس کی غلط  پالیسوں نے  بی جے پی کو اقتدار تک پہنچایا:مایاوتی

کانگریس کی غلط  پالیسوں نے  بی جے پی کو اقتدار تک پہنچایا:مایاوتی

- Advertisement -
- Advertisement -

لکھنو۔ مرکزاور ہندوستان کی دیگر ریاستوں میں بی جے پی کو اقتدار میں لانے   میں کانگریس کی بدعنوانی اور دیگر پالیسیوں کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سوپریمو مایاوتی نے کہا کہ غریب اور پسماندہ طبقات کو اپنی بھلائی  کے لئے غلام ذہنیت والے سماج کے طرف دار  افراد سے محتاط رہنا ہوگا۔

مایاوتی نے پارٹی تنظیم کی جائزہ اجلاس  میں کہا کہ آزادی کے بعد سے  70سال تک پوشیدہ رہنے کے بعد جن سنگھ اور بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کی فرقہ واریت و عوامی مخالف و ذات پات پر مبنی پالیسیاں آج کانگریس کی طرح ہی اپنے پورے عروج پر ہیں۔ ایسا کس نے سوچھا تھا۔ لیکن آج بی جے پی اگر طاقتور اور حکومت میں ہے تو اس کے لئے سب سے بڑی ذمہ دار و قصور وار کانگریس کی غلط و عوام مخالف پالیسیاں ہیں۔

انہوں نے کہا دونوں ہی پارٹیاں برابر کی ذمہ دار ہیں۔ بابا صاحب بھیم راو امبیڈکر کے بتائے ہوئے راستے پر ہر بحران کو جھیلتے ہوئے چلتے رہنا ہے ۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ مرکزی اور اترپردیش کی حکومت ملک کے  مفاد کو چھوڑ کر اپنے مخالفین کو ہرطرح سے کچلنے کی کوشش میں ہے ۔ جو جمہورت کے لئے کافی مایوس کن ہے ۔اسی لئے یوپی میں مقامی عوام   کے  مفاد عامہ سے وابستہ مسائل جوں کے توں ہیں ۔انہوں اے اپنے لیڈروں اور کیڈر سے مطالبہ کیا ہے کہ انصاف دلانے کی کوشش پارٹی سطح پر لگاتار جاری رہنی چاہئے ۔

یادرہے کہ 5 فروری کو اترپردیش میں پارٹی تنظیم کی سرگرمیوں، کیڈر کے مختصر اجلاس  اور انتخابی تیاریوں وغیرہ کے ضمن میں ڈویژن و ضلع سطح کی شروع کئے  گئے  جائزہ اجلاس  کا پہلا دور شروع ہوا۔دریں اثنا یوپی کے تمام 18ڈویژن اور 75اضلاع کے پارٹی کے چھوٹے چھوٹے ذمہ داروں نے اپنی کمیٹی کی سرگرمیوں کے ضمن میں تفصیلی رپورٹ پارٹی سربراہ کو پیش کی۔