اندور: مہاتما گاندھی کے 150ویں یوم پیدائش (گاندھی جینتی) کے موقع پر،مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں کانگریس قائدین کی جانب سے بنایا ہواایک پوسٹر چہارشنبہ کے روز بحث کا موضوع بنا۔ریاست میں بر سر اقتدار کانگریس پارٹی کے رہنماؤں نے پوسٹر میں بھوپال کی رکن پارلیمنٹ پرگیہ سنگھ ٹھاکر کی تصویر کا استعمال کیا اور اس کے نیچے ”ہنسا کی پجارن“لکھا گیا ہے۔تصویر میں مہاتما گاندھی کی تصویر بھی ہے،جس کے نیچے ”اہنسا کے پجاری“لکھاگیاہے۔
مذکورہ پوسٹر کے نیچے ویویک کھنڈیلوال اور گریش جوشی کے نام اور ان کی تصاویر بھی ہیں۔پوسٹر پر یہ بھی لکھا گیا ہے کہ ”کیا پارٹی،جوگھوڑ سے کو مانتی ہے،وہ کیا پرگیہ سنگھ ٹھاکر کو بی جے پی سے ہتائے گی؟یہ پوسٹر شہر کے اس مقام پر لگایا گیا،جہاں بعد میں مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ دگ وجئے سنگھ،ریاستی وزیر داخلہ بالا بچن اور وزیر صحت تلسی سیلوت نے گاندھی جینتی پر منعقدہ تقریب سے خطاب کیا۔