Wednesday, April 23, 2025
Homeتازہ ترین خبریںکانگیریس لیڈر محمد علی شبیر نے کے سی آر پر کی سخت...

کانگیریس لیڈر محمد علی شبیر نے کے سی آر پر کی سخت تنقید،کہا ٹی آر ایس سیکیولر جماعت نہیں

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد : کانگریس کے سینئیر لیڈر اور سابق وزیر محمد علی شبیر نے منگل کو راجیہ سبھا میں تین طلاق بل کی منظوری میں بی جے پی کی حمایت کرنے پر ٹی آر ایس کی شدید مذمت کی ہے۔

محمد علی شبیر نے ایک بیان میں کہا کہ ”بی جے پی حکومت تین طلاق بل کو لوک سبھا میں تین بار منظور کرانے کے با وجود،پچھلے 19مہینوں سے راجیہ سبھا میں یہ بل منظور نہیں کرا پا رہی تھی۔کانگریس پارٹی اور دیگر اپوزیشن پارٹیاں چاہتی تھیں کہ یہ بل سلیکٹ کمیٹی کو بھیج دیا جائے۔تاہم بی جے پی حکومت نے ٹی آر ایس جیسے خفیہ حلیفوں کو ووٹ ڈالنے سے روکتے ہوئے بیاک ڈور کا طریقہ اپناتے ہوئے بل کی منظوری کو یقینی بنایا ہے۔

شبیر علی نے کہا کہ این ڈی اے حکومت کو ایوان بالا میں مسلم خواتین (شادی پر حقوق کے تحفظ) بل کو منظور کرنے کے لئے مطلوبہ اکثریت نہیں ہے،لیکن اس نے ٹی آر ایس جیسی غیر سیکیولر جماعتوں کو ووٹنگ سے دور رکھا،جس سے 240ارکان راجیہ سبھا کی موثر طاقت اور اکثریت کو گرا دیا۔

انہوں نے کہا کہ ووٹ ڈالنے سے پر ہیز کرتے ہوئے ٹی آر ایس نے اپنے آپ کو بے نقاب کر دیا ہے۔اور یہ بات بغیر شک کے ثابت ہو چکی ہے کہ وہ بی جے پی کی حلیف ہے۔اور این ڈی اے حکومت میں غیررسمی طور پر شراکت دار ہے۔

کانگریس ہمیشہ یہ کہتی رہی ہے کہ ٹی آر ایس بی جے پی کی بی ٹیم ہے۔اور آج ہمارا یہ موقف درست ثابت ہوا۔اگر ٹی آر ایس واقعی سیکیولر ہوتی،تو اسے بل کے خلاف ووٹ دینا چاہئے تھا۔لیکن اس نے بی جے پی کا ساتھ دیا۔ شبیر علی نے الزام لگایا کہ کے سی آر نے مسلم طبقہ کی پیٹھ پر وار کیا ہے۔

کانگریس رہنما نے کہا کہ ٹی آر ایس کبھی سیکیولر پارٹی نہیں تھی،اور اس کا مسلمانوں کے خلاف پوشیدہ ایجنڈا ہے۔تمام علماء اور مسلم تنظیمیں کو ٹی آر ایس کی حمایت کر رہی ہیں،انہیں اب اپنے موقف کا جائیزہ لینا چاہئے۔

شبیر علی نے کہا کہ پوری مسلم کمیونیٹی کو انتخابات میں ٹی آر ایس کی حمایت کرنے کی غلطی کی سزا بھگت رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کم از کم علماء

 اور تنظیموں کو اپنی غلطی کا احساس کرنا چاہئے۔ ایم آئی ایم 2014سے ٹی آر ایس کی حمایت کر رہی ہے۔اب جبکہ تین طلاق بل سے متعلق ٹی آر ایس اور کے سی آر کا اصلی چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے۔ایم آئی ایم اور اسد اویسی کو اب ٹی آر ایس سے متعلق اپنا موقف واضح کرنا چاہئے۔

شبیر علی نے کہا کہ کے سی آر کو اب خود کو سیکیو لر اور بی جے پی مخالف کہہ کر مسلم طبقہ کو گمراہ کرنے سے باز آجانا چاہئے۔