Wednesday, April 23, 2025
Homeٹرینڈنگکرناٹک میں مزید 14باغی ارکان اسمبلی کو اسپیکر نے نا اہل قرار...

کرناٹک میں مزید 14باغی ارکان اسمبلی کو اسپیکر نے نا اہل قرار دیا

- Advertisement -
- Advertisement -

ؓبنگلورو :کرناٹک اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ کے ایک دن قبل اسپیکر آر رمیش کمار نے اتوار کے روز، کانگریس اور جنتا دل (ایس) کے 14باغی ارکان اسمبلی کو پارٹی بدل قانون کے تحت اتوار کو نا اہل قرار دیا۔

14ارکان اسمبلی 23جولائی کو اسمبلی میں موجود نہیں تھے جب ایچ  ڈی کمار سوامیاکثریت ثابت کرنے والے تھے۔انہیں 6ووٹوں سے شکست ہوئی تھی۔

مسٹر رمیش کمار نے جنتا دل (ایس) کے تین ارکان اسمبلی سمیت14باغی ارکان اسمبلی کو فوری طور پر نااہل قرار دیا،اس کے ساتھ ہی نا اہل ارکان اسمبلی کی تعدد بڑھ کر  17ہو گئی ہے۔اسمبلی اسپیکر نے گزشتہ ہفتہ کانگریس کے دو اور ایک آزاد رکن اسمبلی کو نا اہل قرار دیا تھا۔

نئے وزیر اعلیٰ بی ایس یدیو رپا کو پیر کو ریاستی اسمبلی میں اکثریت ثابت کرنا ہے۔ان14 ارکان اسمبلی کو نااہل قرار دئے جانے کے بعد 225رکنی اسمبلی میں کل 208 نشستیں رہ گئی ہیں۔یدی یورپا کو اکثریت ثابت کرنے کے لئے 105ارکان اسمبلی کی ضرورت پڑے گی۔

ریاست میں 14ماہ پرانی کانگریس۔جنتا دل(ایس) مخلوط حکومت کرنے کے بعد،حکومت بنانے والی بھارتیہ جنتا پارٹی کے 105ارکان اسمبلی ہیں اور پارٹی کو ایک آزاد رکن اسمبلی کی حمایت حاصل ہے۔