Sunday, June 8, 2025
Homesliderکرناٹک میں 21 ماہ بعد پہلی  مرتبہ کورونا سے کوئی موت نہیں

کرناٹک میں 21 ماہ بعد پہلی  مرتبہ کورونا سے کوئی موت نہیں

- Advertisement -
- Advertisement -

بنگلورو۔ محکمہ صحت اور خاندانی بہبود کے مطابق کرناٹک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کویڈ اموات میں صفر ہندسہ  ریکارڈ کیا گیا ہے ، جو کہ 5 جون 2020 کے بعد پہلی مرتبہ ایسا دن آیا ہے کہ کورونا سے کوئی موت نہیں ہوئی ہے اور ریاست میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ہے جس کے بعد عوام کو ایک نئی راحت ملی ہے ۔ محکمہ نے کہا کہ کوویڈ معاملات کی تعداد میں زبردست کمی واقع ہوئی ہے لیکن اموات کو کم ہونے میں کچھ وقت لگا۔ 2021 کے مارچ، اپریل، مئی اور جون کے دوران دوسری لہر کے عروج پرکرناٹک میں روزانہ تین ہندسوں کی اموات ریکارڈ کی گئیں تھی۔

 جنوری 2022 تک جیسا کہ یہ پیش قیاسی کی گئی تھی کہ اومی کرون  ویرینٹ تباہی مچا دے گا، ریاست میں ویکسینیشن مہم نے اموات کی شرح کو روک دیا تھا۔ پچھلے نو دنوں سے ریاست میں واحد ہندسے کی کوویڈ اموات ریکارڈ کی گئیں۔علاوہ ازیں  اب تک کرناٹک میں 2020 کے اوائل میں وبائی مرض کے آغاز کے بعد سےجملہ 40,018 اموات درج کی گئی ہیں۔ ملک میں کوویڈ اموات کے معاملے میں کرناٹک مہاراشٹرا اور کیرالہ کے بعد اموات کی فہرست میں موجود ہے۔ ریاست میں سب سے زیادہ اموات دارالحکومت بنگلورو (16,942) سے بتائی جارہی ہیں۔

 میسورو 2,557 اموات کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے ، اس کے بعد کیرالہ سے متصل دکشینا کنڑ ضلع (1,838) ہے ، جبکہ یادگیر نے سب سے کم تعداد 212 ا موات  درج کی ہے۔ اتوار کی شام کو جاری کردہ اعدادوشمار میں کہا گیا ہے کہ کرناٹک میں 130 صحت مند افراد  کے مقابلے میں 164 نئے کوویڈ مریض درج ہوئے ہیں۔ ریاست میں فعال مریضوں  کی تعداد 2,656 ہے۔ بنگلورو اربن میں 112 کوویڈمعاملات  درج ہوئے ہیں جبکہ 14 اضلاع میں کوئی رپورٹ نہیں ہوا ہے ۔