کو پل : کرناٹک کے کوپل شہر میں ایک رہائشی اسکول کی عمارت کی چھت پر کرنٹ لگنے سے پیش آئے خوفناک حادثے میں 14 سے 16 سال کی عمر کے پانچ طلباء کی موت ہوگئی۔یہ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب لڑکے چھت پر پندرہ اگسٹ کو قومی پرچم لہرانے کے لئے استعمال کئے گئے مٹی سے بھرے ڈرم پر لگے 15فٹ کے لوہے کے کھمبے کو ہٹا رہے تھے۔
کوپل کے سپرنٹنڈنٹ پولیس رینو کا سکو مر نے بتایا کہ ”جب وہ کھمبا ہٹا رہے تھے تو اسکول کی عمارت کے قریب 11کلو والٹ (کے وی) کے بجلی والے تار سے رابطہ ہوا تو وہ بجلی کا شکار ہو گئے اور فوت ہوگئے۔کوپل بنگلورو سے شمال مغرب میں 350کلو میٹر کی دوری پر ہے۔فوت ہونے والے طلباع کی شناخت،ملیکارجن،باسو راج،دیوراج،گنیش اور کمار کے طور پر ہوئی ہے۔
بی سی ایم دیوراج ارس کنگ کے رہائشی اسکول ہاسٹل وارڈن،اور ایک منزلہ عمارت کے مالک اور بجلی فراہم کنندہ (گیسکام) کے عہدیدا ر کے خلاف آئی پی سی کے دفعہ304اے کے تحت غفلت کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
مذکورہ نو عمر طالب علموں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے،ریاستی وزیر اعلیٰ بی ایس یڈیو رپا نے بنگلور و میں اس حادثہ کی تحقیقات کا حکم دیا اور ضلعی ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کی کہ ہر متاثرہ طالب علم کے لواحقین کو 5لاکھ روپئے معاوضہ دیا جائے۔