Friday, March 29, 2024
Homesliderکرکٹ تنازعہ ، بیاٹ سے زخمی کرنے کے بعد کشمیری طالب علم...

کرکٹ تنازعہ ، بیاٹ سے زخمی کرنے کے بعد کشمیری طالب علم کی حالت تشویش ناک

- Advertisement -
- Advertisement -

علی گڑھ۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں کرکٹ میچ کے دوران معمولی جھگڑے کے بعد بی ٹیک سول کا ایک کشمیری طالب علم اس وقت شدید زخمی ہو گیا جب اس کے ہم جماعت ساتھی نے اسے سر پر بیاٹ سے مارا تھا ۔ زخمی  طالب علم  کی شناخت ساجد حسن کے طور پر کی گئی ہے اور ملزم شوبیت سنگھ ہے جو بی ٹیک الیکٹریکل سیکنڈ ایئر کا طالب علم ہے۔

شوبیت نے مبینہ طور پر یونیورسٹی کے احاطے میں حسن پر بیاٹ سے حملہ کیا، جس سے اس کے سر پر شدید چوٹیں آئیں۔ حسن کو اس کے دوستوں اور یونیورسٹی کے عہدیداروں نے علاج کے لیے اے ایم یو میڈیکل کالج منتقل کیا ہے ۔سول لائنز پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او پرویش رانا نے کہا، متاثرہ کی شکایت پر ہم نے ملزم طالب علم کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 307 (قتل کی کوشش) کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ اسے گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

دریں اثنا، حسن آئی سی یو میں ہے اور اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، یونیورسٹی کے ایک عہدیدار  نے زخمی طالب علم کے متعلق  تفصیلات فراہم کی ہیں ۔عہدیدار  نے مزید کہا کہ طالب علموں نے حملہ آور کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا اور واقعے کے بعد کیمپس کے صد سالہ گیٹ کو بندکردیا۔تاہم اے ایم یو کے ڈپٹی پراکٹر سید علی نواز زیدی نے کہا کہ طلبہ کو اپنی ناکہ بندی واپس لینے کے لیے راضی کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سنگھ کو فوری طور پرمعطل کر دیا گیا ہے اور یونیورسٹی کیمپس کو ان کے لیے حد سے باہر قرار دیا گیا ہے، مزید تحقیقات  زیر التوا ہیں۔