Saturday, June 7, 2025
Homeٹرینڈنگکر کٹر منوج پربھاکر و دیگر کے خلاف دھوکہ دہی،جعلسازی کا مقدمہ...

کر کٹر منوج پربھاکر و دیگر کے خلاف دھوکہ دہی،جعلسازی کا مقدمہ درج

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: دہلی کے مالویہ نگر پولیس اسٹیشن میں کرکٹر منوج پربھاکر،ان کی اہلیہ فرحین پربھاکر،بیٹا اور ساتھی سنجیو گوئل اور دو نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔یہ معاملہ دھوکہ دہی،جعلسازی اور مجرمانہ سازش کا ہے۔منوج پر بھاکر سمیت دیگر ملزمان پر لندن میں مقیم ایک بزرگ خاتون کے فلیٹ پر قبضہ کرنے اور دھمکی دینے کا الزام ہے۔متاثرہ لڑ کی کا نام سندھیا شرما پنڈت ہے۔

سویپریا ویہار کے ایک اپارٹمنٹ میں دوسری منزل پر مذ کورہ خاتون سندھیا شرما پنڈت کا گھر ہے۔منوج پربھاکر اسی اپارٹمنٹ میں رہتے ہیں۔ان پر الزام ہے کہ انہوں نے اس خاتون کے فلیٹ کے جعلی دستاویزات بنائیں،اس کا تالا تورا اور اس میں اپنے ایک شناسا کو رکھا۔

ساتھ ہی منوج پربھاکر پر اس خاتون کا سامان چوری کرنے کا بھی الزام ہے۔اس خاتون کے مطابق پر بھاکر نے انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دی اور ڈیڑھ لاکھ روپیوں کا مطالبہ کر رہے تھے۔

متاثرہ کاتون سندھیا شرما پنڈت کے مطابق،اس کے شوہر لکشمی چند پنڈت نے 1995میں ونود سلوجا نامی ایک بلڈر سے دہلی کے مالویہ نگر میں سویپریا ویہارمیں ایک اپارٹمنٹ کی دوسری منزل خریدی۔یہ فلیٹ پہلے ہی جدید سہولیات اور ہر ضرورت سے لیس تھا۔اس فلیٹ میں یہ خاتون 2006تک اپنے شوہر کے ساتھ رہتی تھی۔پھر وہ لندن چلا گیا۔اس کے بعد اس خاتون کی بھابھی اور خاندانی دوست2018تک اس فلیٹ میں رہے،لیکن اس کے بعد یہ فلیٹ خالی ہوگیا۔

کرکٹر منوج پربھاکر اس فلیٹ کے نیچے پہلی منزل پر اپنے کنبہ کے ساتھ رہتے ہیں۔تمام مکانات میں جانے کے لئے ایک ہی راستہ ہے۔اس سال،خاتون کو اطلاع ملی کہ گھر کے تالے توڑ کر بیرونی دروازے تبدیل کر دئے گئے ہیں اور کوئی گھر کے اندر رہ رہا ہے،اور وہ منوج پربھاکرکا کرایہ دار ہے۔

متاثرہ کاتون کے مطابق جب اس نے پولیس کو فون کیا تو اسے جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی اور ڈیڑھ کروڑ روپئے کا مطالبہ کیا گیا۔گھر میں رکھی مہنگی چیزیں چوری ہو گئیں۔فلیٹ کے جعلی دستاویزات بنا کر قبضہ کر لیا۔جب اس معاملے میں خاتون نے پولیس کمشنر امولیا پٹنائک سے شکایت کی،تو منوج پربھاکر ماس کے اہل خانہ اور ساتھی سنجیو گوئل کے خلاف دہلی کے حوض خاص پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا۔سنجیو گوئل اس فلیٹ کے قبضے اور جعلی دستاویزات بنانے میں پربھاکر کی مدد کی تھی۔