Sunday, June 8, 2025
Homeٹرینڈنگکشمیر انتظامیہ نے وادی میں پری پیڈ کالز،ایس ایم ایس اور 2جی...

کشمیر انتظامیہ نے وادی میں پری پیڈ کالز،ایس ایم ایس اور 2جی انٹر نیٹ خدمات کا آغازکیا

- Advertisement -
- Advertisement -

سری نگر: جموں و کشمیر انتظامیہ نے ہفتہ کے روز ایک بڑا فیصلہ کرتے ہوئے عوام کو راحت دی ہے۔وادی میں تمام مقامی پری پیڈ موبائل خدمات پر عائد پابندی ختم کردی گئی ہے۔ریاست میں پری پیڈ کالز،ایس ایم ایس اور 2جی انٹر نیٹ خدمات کا آغاز ہو گیا ہے۔

جموں و کشمیر کے پرنسپل سکریٹری روہت کنسل نے ہفتے کے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے ریاست میں پری پیڈ موبائل خدمات پر عائد پابندی کا بغور جائزہ لینے کے بعد،ریاست بھر کے مقامی پری پیڈ سم کارڈوں پر ہفتہ سے تمام خدمات کا آغاز کر دیا ہے۔انتظامیہ کے اس فیصلے سے شہریوں کو بڑی راحت ملی ہے۔

جموں و کشمیر کے تقریباً 80فیصد سرکاری اسپتالوں میں براڈ بینڈ خدمات کاآغاز ہو چکا ہے،حالانکہ عام شہریوں کو اس کا فائدہ نہیں مل رہا ہے۔اسپتالوں میں،یہ خدمات دفاتر سے متعلق کام کی سہولیات کے پیش نظر شروع کی گئیں۔انٹر نیٹ پر پابندیوں کی وجہ سے مریضوں کوآیوشمان اسکیم کا فائدہ نہیں مل رہا ہے۔

واضح ہو کہ،سپریم کورٹ نے جموں و کشمیر میں انٹر نیٹ پابندی اور رہنماؤں کی تحویل سے متعلق در خواست کی سماعت کی تھی۔سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ انٹر نیٹ ”آزادی اظہار رائے“کے تحت آتا ہے،یہ آزادی اظہار رائے کا ایک ذریعہ بھی ہے۔انٹر نیٹ کو بند کرنا عدالتی جائزے کے دائرے میں آتا ہے۔مر کزی حکومت کو ایک ہفتہ کے اندر جموں و کشمیر میں تمام پابندیوں کا جائیزہ لینا چاہئے اور فی الحال جہاں ضرورت ہو انٹر نیٹ فراہم کرے۔

سپریم کورٹ نے مزید کہا کہ اس وقت کسی بھی ریاست میں کاروبار مکمل طور پر انٹر نیٹ پر منحصر ہے اور یہ آئین کے آرٹیکل 19کے تحت آتا ہے۔مجسٹریٹ کو دفعہ 144کے تحت پابندیوں کا حکم دیتے ہوئے شہریوں کی آزادی اور سلامتی کو درپیش خطرہ کے تناسب کو دیکھتے ہوئے    صوابدید کا استعمال کرنا چاہئے۔

اسی طرح کے احکامات کو بار بار دہرانا خلاف ورزی ہے۔خیال کیا جاتا ہے کہ ہفتے کے روز وادی میں پری پیڈ خد مات پر عائد پابندی عدالت کے حکم پر جائزہ لینے کے بعد ختم کردی گئی ہے۔