Wednesday, April 23, 2025
Homeبین الاقوامیکشمیر سے متعلق بیان کو واپس لینے کے ہندوستانی حکومت کے مطالبہ...

کشمیر سے متعلق بیان کو واپس لینے کے ہندوستانی حکومت کے مطالبہ کو مہاتیر محمد نے کیا مسترد

- Advertisement -
- Advertisement -

کوالا لمپور: ملائشیا کے وزیر آعظم مہیر محمد نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنی تقریر میں ہندوستانی فوجیوں کے کشمیریوں پر مظالم اور قبضے سے متعلق اپنے بیان کو واپس لینے کے دباؤ کو مسترد کر دیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ملائشیا کے وزیر آعظم مہاتیر محمد نے ہندوستانی حکومت کی جانب سے کشمیر سے متعلق اپنے ریمارکس کو واپس لینے کے مطالبے پر کہا ہے کہ ”میں اپنی بات پر قائم ہوں۔اور کہا کہ ”حال ہی میں ہندوستان کے وزیر آعظم نریندر مودی سے ملاقات میں بھی وہی بات دہرائی تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ ”جہاں جہاں موقع ملا،کشمیریوں کی آواز بنوں گا۔

واضح ہو کہ مہاتیر محمد نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے آرٹیکل 370کو منسوخ کرنے کے اقدام کو کشمیریوں پر حملہ اور ناجائز قبضہ قراردیتے ہوئے دنیا کے سامنے ہندوستانی مطالم کو بے نقاب کیا تھا اور اقوام متحدہ سے اپنی رٹ قائم کرتے ہوئے کشمیر سے متعلق قرارداد پر عمل در آمد کرنے پر زور دیا تھا۔

مہاتیر محمد کے عالمی سطح پر کشمیر کا مسئلہ اٹھانے پر مودی حکومت بوکھلا گئی اور وزارت خارجہ کے ترجمان نے ملائشیا سے بیان واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ کشمیر ہندوستان کا اندرونی مسئلہ ہے،جس پر ملیشیا کو مداخلت کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔جس کے بعد مہاتیر محمد نے اپنے اس بیان کو واپس لینے سے انکار کر دیا،اور کہا کہ ”میں اپنی بات پر قائم ہوں۔