Saturday, June 7, 2025
Homeٹرینڈنگکشمیر میں پابندیاں ، حکومت کو سپریم کورٹ کی سرزنش

کشمیر میں پابندیاں ، حکومت کو سپریم کورٹ کی سرزنش

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی۔ سپریم کورٹ نے جمعرات کو جموں کشمیر میں جاری پابندیوں سے متعلق معاملوں کی سماعت 5 نومبر تک کے لئے ملتوی کردی۔ اس دوران عدالت نے ریاستی حکومت کی سخت سرزنش بھی کی۔

جسٹس این وی رمن کی صدارت والی تین رکنی بنچ نے مرکزی حکومت سے دریافت کیا کہ وہ کتنے دنوں کے لئے ریاست میں پابندی چاہتی ہے ؟بنچ نے کہا کہ پہلے ہی سے دو ماہ یہ پابندی جاری ہے ۔ جسٹس رمن نے پوچھا کی مرکزی حکومت کو واضح کرنا ہوگا اور ساتھ ہی اسے اس معاملے میں دیگر طریقوں کا بھی پتہ لگانا ہوگا۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ آپ پابندی لگائے رکھ سکتے ہیں لیکن آپ کو اپنے فیصلوں کا تجزیہ کرنا ہوگا ۔ مرکزی حکومت کی جانب سے پیش ہوئے وکیل نے کہا کہ ریاست میں90 فیصد پابندیاں ہٹالی گئی ہیں اور ان کا روزانہ جائزہ لیا جارہا ہے ۔

یہ معاملہ جموں و کشمیر میں دفعہ 370 کو بے اثر کئے جانے کے بعد وہاں لگائی گئی پابندیوں سے متعلق ہے ۔ عدالت نے مرکز اور ریاستی انتظامیہ سے پوچھا کہ کب تک آپ یہ پابندی نافذ رکھیں گے ؟ ہمیں ایک مقررہ وقت بتائیں۔

دریں اثناءعدالت نے آرٹیکل370 پر حکومت کا فیصلہ لینے سے قبل 370 اور35 اے کو چیلنج کرنے والی2012 سے 2018 کے درمیان داخل عرضی کو بھی آئینی بنچ کو بھیج دیا۔

آئینی بنچ کو 14 نومبر کو آرٹیکل370 کا التزام منسوخ کرنے اور ریاست کو دو حصے میں تقسیم کرنے کے فیصلے کے خلاف عرضیوں پر سماعت کرنی ہے ۔