Wednesday, April 23, 2025
Homeٹرینڈنگکشمیر کی صورتحال، بی جے پی حکومت کے دعووے کے بر عکس...

کشمیر کی صورتحال، بی جے پی حکومت کے دعووے کے بر عکس : یچوری

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: سی پی آئی ایم کے جنرل سیکریٹری سیتا رام یچوری،جنہوں نے جمعہ کے روز کشمیر میں اپنی پارٹی کے سہیوگی یوسف تاریگامی سے ملاقات کی،انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت جو دعوی کر رہی ہے کشمیر میں صورتحال معمول پر ہے،لیکن وہاں پر صورتحال اس کے بر عکس ہے۔

یچوری نے جمعرات کے روز سخت سیکیوریٹی کے درمیان تاریگامی سے ملاقات کی،جہاں وہ نظر بند ہیں۔واپسی کے بعد صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے یچوری نے کہا ”میں نے تاریگامی سے ملاقات کی اور ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔میں نے ان کی صحت سے متعلق عدالت میں حلف نامہ دائر کروں گا اور وہپاں میں نے کیا دیکھا اس کی اطلاع بھی دوں گا۔انہوں نے کہا کہ ”میں نے دیکھا کہ زمین پر صورتحال بالکل بی جے پی حکومت کے دعووے کے خلاف ہے۔

واضح ہوکہ پانچ اگسٹ کو آرٹیکل370کو منسوخ کرنے سے قبل تاریگامی کی نظر بندی کو چیلنج کرنے والی درخواست کی سماعت کے بعد سیتا رام یچوری کو سپریم کورٹ نے کشمیر جانے کی اجازت دی تھی۔آرٹیکل 370کو منسوخ کرنے کے بعد یچوری پہلے لیڈر تھے،جنہیں کشمیر کا دورہ کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔

جمعرات کو یچوری سرینگر ہوائی اڈے سے روانہ ہوئے اور دوپہر کے وقت تاریگامی کی رہائش گاہ پہنچے تھے۔میڈیا کو تاریگامی کی رہائش گاہ کی طرف جانے سے روک دیا گیا تھا۔ یچوری آرٹیکل  370کو منسوخ کرنے کے بعد کشمیر کے تیسرے دورے پر تریگامی سے ملاقات کی،پچھلے دو بار انہین سری نگر ہوائی اڈے سے واپا بھیج دیا گیا تھا۔اسی طرح 24 اگسٹ کو،سابق کانگریس صدر راہل گاندھی سمیت اپوزیشن رہنماؤں کو ہوائیہ اڈے سے ہی واپس بھیج دیا گیا تھا۔