Wednesday, April 23, 2025
Homeٹرینڈنگکشمیر کے سیاسی قیدیوں کو ہوٹل سے گیسٹ ہاؤز منتقل کیا گیا

کشمیر کے سیاسی قیدیوں کو ہوٹل سے گیسٹ ہاؤز منتقل کیا گیا

- Advertisement -
- Advertisement -

سری نگر: سری نگر میں سردیوں میں اضافہ ہونے کی وجہ سے،جموں و کشمیر انتظامیہ نے اتوار کے روز سینٹور ہوٹل میں نظر بند 34سیاسی قیدیوں کو ایم ایل اے گیسٹ ہاؤز بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے،کیونکہ ہوٹل میں مناسب انتظامات نہیں ہیں۔عہدیداروں کے مطابق،سردی کی وجہ سے نیشنل کانفرنس،پی ڈی پی اور پیپلز کانفرنس کے رہنماؤں اور معروف سماجی کارکنوں اوران کی حفاظت میں لگے فوجیوں کی صحت متاثر ہو رہی ہے۔

واضح ہو کہ،ان رہنماؤں کو 5 اگسٹ کو ڈل جھیل کے کنارے واقع سینٹور ہوٹل میں رکھا گیا تھا۔اسی دن حکومت نے آئین کے آر ٹیکل 370 کو منسوخ کرنے اور ریاست کو دو مرکزی علاقون میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔سری نگر سمیت وادی کشمیر میں سرد ہوا چل رہی ہے،اس ماہ کے شروع میں سیزن کی پہلی برف باری ہوئی۔اسی کے ساتھ ہی،نئی تشکیل شدہ یونین علاقہ کی انتظامیہ موسم سرما کے لئے سری نگر سے جموں منتقل ہو گئی ہے۔

ان سیاسی قیدیوں میں پیپلز کانفرنس کے سجاد لون،نیشنل کانفرنس کے علی محمد ساگر،پی ڈی پی کے نعیم اختر اور سابق آئی اے ایس آفیسر شاہ فیصل شامل ہیں۔