Monday, April 21, 2025
Homeتازہ ترین خبریںکشن ریڈی نے پچھلے ریکارڈ کے بدلے ووٹ دینے کی عوام سے...

کشن ریڈی نے پچھلے ریکارڈ کے بدلے ووٹ دینے کی عوام سے کی اپیل

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد : بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینیرلیڈر اور سکندرآباد لوک سبھا حلقہ کے امیدوار ،جی کشن ریڈی نے آج لوگوں پر زور دیا کہ وہ گیارہ اپریل کو ہونے جا رہے لوک سبھا انتخابات میں انہیں انکے پچھلے ریکارڈ کو دیکھ کر ووٹ دیں۔

Meet-the-Press پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کشن ریڈی نے کہا کہ انہوں نے 15سال تک رکن اسمبلی کے طور پر عوام کی خدمت کی اور عوام کے مسائل حل کئے۔انہوں نے کہا کہ کم وقت کی وجہہ وہ انتخابی حلقہ کے سبھی علاقوں کو coverنہیں کر سکتے تھے۔

کشن ریڈی نے بھروسہ جتایا کہ وزیر آعظم نریندر مودی کو اقتدار سے بے دخل کرنے کے اپوزیشن کی کوششوں کے باوجود وہ اقتدار پر برقرار رہیں گے۔کیونکہ پورے ملک میں مودی لہر کی وجہ ،انکی بے لوث عوامی خدمات سے عوام میں جوش ہے۔بی جے پی لیڈر نے یہ بھی کہا کہ اقتدار کے بھوکے اپوزیشن جماعتیں لوگوں کو لبھانے کے لئے ناممکن وعدے کر رہے ہیں،لیکن ان کی یہ کو ششیں ناکام ہوں گی۔