- Advertisement -
- Advertisement -
لکھنؤ: ضلعی انتظامیہ نے اناؤ عصمت دری کیس کے ملزم ایم ایل اے کلدیپ سنگھ سینگر کے اسلحہ لائسنس کو منسوخ کر دیا ہے۔سینگر کے پاس اس کے نام پر گن،ایک رائفل اور ایک ریوالور درج تھا۔
ضلعی مجسٹریٹ دیوندر کمار پانڈے نے اس سلسلہ میں عصمت دری سے بچ جانے والیافراد کے کنبہ کی درخواست کے بعد سینگر کے اسلحہ لائسنس منسوخ کرنے کاحکم دیا۔
سینگر اپریل 2018میں اجتماعی عصمت دری کے مقدمے میں ملزم تھا اور اس کے بعد گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا تھا،فی الحال،اس معاملے کی سماعت سی بی آئی عدالت کر رہی ہے۔