حیدرآباد ۔ اس وقت تمام نظریں تامل سوپر اسٹار کمل ہاسن ،وجے سیتھو پتی اور فہد فاضل اسٹارر ڈائریکٹر لوکیش کناگراج کی آنے والی فلم وکرم پر مرکوز ہیں ۔ پشپا، آر آر آر، کے جی ایف 2 کے بعد سوپر اسٹار کمل ہاسن کی اس اگلی ساؤتھ فلم سے ہندی سنیما کے ناظرین کو کافی توقعات ہیں۔ اس فلم کے متعلق شمال سے جنوب تک کافی چرچا ہے۔ پروڈیوسر ہدایت کار اس فلم کو 3 جون کو ریلیز کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ اس دوران اس فلم کے بارے میں ایک دلچسپ معلومات سامنے آ رہی ہیں۔ تفصیلات کے بموجب وکرم نے ریلیز سے پہلے ہی 200 کروڑ کما لیے ہیں ۔
سامنے آنے والی تازہ ترین معلومات کے مطابق ، کمل ہاسن ، وجے سیتھوپتی اور فہد فاضل جیسے مضبوط ستاروں کی تینوں سے مزین ہدایت کار لوکیش کناگراج کی فلم وکرم نے ریلیز سے قبل ہی 200 کروڑ روپے کما لیے ہیں۔ ایک تجارتی رپورٹ کے مطابق فلم نے ڈیجیٹل (تمام زبانوں میں) اور سیٹلائٹ حقوق فروخت کر یہ بڑی رقم کمائی ہے۔ یہی نہیں رپورٹس پر یقین کیا جائے تو اداکار کمل ہاسن کی اس آنے والی فلم کا پری ریلیز بزنس بھی بہت اچھا ہے۔ جس کی وجہ سے مانا جا رہا ہے کہ فلم آنے والے دنوں میں سینما گھروں میں اچھی کمائی کرنے والی ہے۔
وکرم نے آئی ایم ڈی بی ریٹنگ میں نمبر 1 رینکنگ حاصل کی ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اس فلم کو آئی ایم ڈی بی کی سال 2022 کی سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی فلموں کی فہرست میں پہلا مقام حاصل ہوا ہے۔ جبکہ اس کے بعد ساؤتھ سینما کی فلم میجر بھی دوسرے نمبر پر ہے۔ تیسرے نمبر پر اکشے کمار اور مانوشی چھلر کی فلم سمراٹ پرتھویراج نے مقام حاصل کی۔ ایسے میں یہ واضح ہے کہ کمل ہاسن کی فلم وکرم باکس آفس پر بڑے ریکارڈ توڑنے کی تیاری کر رہی ہے۔ فلم شائقین ماسٹر کے بھوانی عرف وجے سیتھوپتی اور پشپا کے بھیرون سنگھ شیخاوت عرف فہد فاضل کی اس فلم کے بارے میں کتنے پرجوش ہیں یہ چند دنوں میں فلم کی کامیابی کے ساتھ معلوم ہوجائے گا ۔