Monday, April 21, 2025
Homesliderکنڑ اداکار کے خلاف ہندوؤں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی شکایت...

کنڑ اداکار کے خلاف ہندوؤں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی شکایت درج

- Advertisement -
- Advertisement -

اُڈپی۔ ہندو جاگرن ویدیکے نے کرناٹک کے اُڈپی ضلع میں مبینہ طور پر ہندوں کے  مذہبی جذبات کو ٹھیس  پہنچانے کے الزام میں کنڑ اداکار چیتن اہنسا کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی گئی  ہے۔ پولیس نے جمعرات اس معاملے کی تفصیلات  بتائی ہے۔ آر ایس ایس سے منسلک ایک دائیں بازو کے گروپ ہندو جاگرن ویدیکے نے تذکر کیا ہے کہ اداکار چیتن اہنسا نے سوپر ہٹ کنتارا فلم میں استعمال ہونے والی بھوت کولا کی روایت پر تبصرہ کرتے ہوئے توہین آمیز  انداز اور توہین آمیز بیانات جاری کیے  ہیں ۔

 شکایت میں یہ بھی الزام لگایا گیا ہے کہ اداکار نے ہندوؤں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔اداکار چیتن اہنسا نے مبینہ طور پر سوشل میڈیا پر پوسٹ شائع  کرتے  ہوئے ہندوؤں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔ ہندو گروپ نے پولیس پر زور دیا ہے کہ اداکار کو تھانے میں طلب کیا جائے اور ہندوؤں کو تکلیف پہنچانے والے بیانات جاری کرنے سے روکا جائے۔کنتارا فلم کے ڈائریکٹر اور ہیرو رشب شیٹی کے بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے چیتن اہنسا نے کہا کہ بھوت کولا کی روایت ہندو مذہب کا حصہ نہیں ہے اور یہ ہندو مذہب کے وجود میں آنے سے پہلے بھی موجود تھی۔

 جس طرح ہندی  زبان کو مسلط نہیں کیا جا سکتا اسی طرح ہندوتوا کو لوگوں پر مسلط نہیں کیا جا سکتا۔ ہندو توا ہندو مذہب سے مختلف ہے۔ بھوت کولا زمین کے مقامی لوگوں کی روایت ہے۔ یہ ہندو مذہب کے تحت نہیں آئے گا، چیتن اہنسا  کے اس بیان نے ایک تنازعہ کھڑا کردیا ہے ۔یہاں اس بات کاتذکرہ بھی اہم کہ مذکورہ بالا فلم اس وقت باکس آفس پر کافی کامیابی کے ساتھ دیکھائی جارہی ہے اور اس فلم نے ریلیز کے چند دنوں میں ہی کے جی ایف 2 کے ابتدائی رکارڈز توڑ دئیے ہیں ۔