Friday, April 19, 2024
Homesliderکنگنارناوت کی فلم بری طرح ناکام ، بھول بھولیا 2 توقعات پر...

کنگنارناوت کی فلم بری طرح ناکام ، بھول بھولیا 2 توقعات پر پورا نہیں اترسکی

- Advertisement -
- Advertisement -

ممبئی ۔ بالی ووڈ کے مشہور اداکار کارتک آریان اور اداکارہ کیارا اڈوانی کی فلم بھول بھولیا 2 بڑے پردے پر ریلیز ہو گئی ہے۔ بھول بھولیا 2 نے نہ صرف پہلے دن اچھی  کمائی کی بلکہ اس کے ساتھ ریلیز ہونے والی کنگنا رناوت کی دھاکڈ کو بھی بری طرح شکست دی۔بھول بھولیا 2 نے باکس آفس پر زبردست کمائی کرکے کارتک آرین  کی پچھلی فلموں کا ریکارڈ توڑ دیا، ساتھ ہی ساتھ ان کی سب سے زیادہ اوپنر بن گئی۔ باکس آفس انڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھول بھولیا 2 نے پہلے دن 14 کروڑ روپے کی کمائی کی جسے ایک زبردست بزنس کہا جا سکتا ہے یہ اس لئے بھی ہوا کہ اس ہفتہ جنوب کونہ کوئی بڑی فلم ریلیز ہوئی اور نہ ہی بالی ووڈ میں کوئی بڑے اسٹار کی فلم پردے پر آئی ۔

 کارتک آریان کی بھول بھولیا 2 کوئی بڑے بجٹ کی فلم نہیں ہے ۔ ایسے میں 14 کروڑ کی کمائی کے ساتھ بمپر اوپن کرنا نہ صرف فلم کے لیے بہتر ہے بلکہ انڈسٹری کو آگے لے جانے میں بھی مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ رپورٹس کے مطابق ‘بھول بھولیا 2 نے راجستھان جیسے علاقوں میں بھی کافی کمائی کی ہے۔ فلم نے راجستھان میں 79 لاکھ روپے کی کمائی کی ہے جب کہ عالیہ بھٹ کی فلم گنگوبائی کاٹھیاواڑی نے صرف 49 لاکھ روپے کمائے ہیں۔

 اس کے ساتھ فلم نے اکشے کمار کا ریکارڈ بھی توڑ دیا، کیونکہ ان کی بچن پانڈے پہلے دن صرف 13 کروڑ روپے کما سکی اس کی ایک وجہ فلم کا پہلا حصہ جس میں اکشے کمار نے اداکاری کی تھی اور فلم ہٹ ثابت ہوئی تھی ۔ دوسری جانب اگر ‘دھاکڈ کی بات کریں تو کنگنا رناوت کی فلم نے باکس آفس بری طرح ناکام ہوگئی ہے ۔ فلم ایک کروڑ روپے تک بھی نہیں پہنچ سکی۔  بتا دیں کہ کارتک آریان اور کیارا اڈوانی کی فلم ‘بھول بھولا 2’ ایک ہارر کامیڈی ہے، جس میں کارتک آریان، کیارا اڈوانی اور تبو  نے مرکزی کردار ادا کیا ہے لیکن فلم توقعات پر پورا اترنے میں ناکا م رہی ہے ۔