Friday, April 19, 2024
Homesliderکوئی سیاسی بات چیت نہیں: جونیئر ٹھاکرے  کا بہار کے چیف منٹسر...

کوئی سیاسی بات چیت نہیں: جونیئر ٹھاکرے  کا بہار کے چیف منٹسر سے ملاقات کے بعد بیان

- Advertisement -
- Advertisement -

ممبئی/پٹنہ۔ شیو سینا-یو بی ٹی لیڈر آدتیہ ٹھاکرےجنہوں نے چہارشنبہ  کو بہار کے چیف منسٹر  نتیش کمار اور نائب چیف منسٹر  تیجسوی یادو سے پٹنہ میں ملاقات کی اور اس ملاقات کے بعد  کہا کہ یہ کوئی سیاسی بات چیت نہیں بلکہ ایک رسمی ملاقات تھی۔پارٹی کے ممبران پارلیمنٹ انیل دیسائی اور پرینکا چترویدی کے ہمراہ  انہوں نے اپنے دن بھر کے دورے کے دوران پٹنہ میں بہار کے لیڈروں سے ملاقات کی جو آنے والے ممبئی بلدی انتخابات کے پیش نظر اہم سمجھی جاتی ہیں۔مہاراشٹر کے سابق چیف منسٹر  کے بیٹے ٹھاکرے نے کہا تیجسوی اور میں ایک ہی عمر کے ہیں۔ ہم اس وقت سے فون پر بات کر رہے ہیں جب میں حکومت میں تھا اور وہ (بہار) اپوزیشن میں تھے۔ ہم پہلی بار ملے تھے۔

قبل ازیں تیجسوی یادو نے اپنی والدہ اور سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی کے گھر پر سینایو بی ٹی رہنماؤں کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں اپنے والد لالو پرساد یادو پر ایک کتاب کی ایک نقل  پیش کی۔انہوں نے اپنی ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بھائی آدتیہ ٹھاکرے کا پٹنہ پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا۔دونوں نوجوان لیڈروں  33  سالہ  تیجسوی یادواور32 سالہ  آدتیہ ٹھاکرے  نے کہا کہ کسی بھی چیز سے زیادہ وہ آئین اور جمہوریت کو بچانے کے لیے تعاون کریں گے جو ملک میں خطرے میں ہیں، اور ٹھاکرے نے اس بات پر زور دیا کہ مہا وکاس اگھاڈی کے دوران کیسے حکومت نے مہاراشٹر کی ترقی کے لیے آئین کے مطابق کام کیا۔

ممبئی میں پارٹی کے ایک رہنما نے بتایا کہ سینا یو بی ٹی ٹیم نے سی ایم نتیش کمار کے ساتھ ایک مختصر غیر طے شدہ ملاقات بھی کی جس نے اپنی مصروفیات سے وقت نکال کر ان کا استقبال کیا۔آدتیہ ٹھاکرے نے اصرار کیا کہ یہ ملاقات  سیاسی نہیں تھی اور نتیش کمار اور تیجسوی یادو کی طرف سے بہار کے لوگوں کے لیے کیے گئے اچھے کام کی تعریف کی۔انہوں نے کہاوہ یہاں بہت اچھا کام کر رہے ہیں اور اسی وجہ سے بہار ترقی کر رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ میں آج یہاں آیا ہوں۔