Monday, June 9, 2025
Homesliderکوئی نہیں بتائے گا کہ مجھے کیا پہننا ہے

کوئی نہیں بتائے گا کہ مجھے کیا پہننا ہے

- Advertisement -
- Advertisement -

ممبئی ۔بالی ووڈ اداکارہ رادھیکا مدن جنہیں حال ہی میں اپنے ایک لباس پرتنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے اس پر ردعمل ظاہرکرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ وہ آن لائن ٹرولز پر توجہ نہیں دیتی ہیں۔ان لوگوں کے لیے فلم انگریزی میڈیم اداکارہ نے اپنی آنے والی فلم شدت کو شریک اداکارسنی کوشل کے ساتھ پروموٹ کرتے ہوئے ایک مخصوص لباس پہننے پر نیٹیزین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں ، رادھیکا بوٹ کٹ پتلون کے ساتھ سیاہ بریلیٹ پہنتی نظرآئی۔ تاہم اس کے فیشن کا انتخاب سوشل میڈیا صارفین کے لئے اچھا نہیں تھا اور وہ بڑے پیمانے پر ٹرول کی گئی ہیں۔

میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے رادھیکا نے کہا کہ وہ کسی بھی ٹرول پر دھیان نہیں دیتی۔ اس نے کہا کہ وہ اپنے سوشل میڈیا پر شام کو تصاویر ڈالی تھی اور اگلی صبح اس نے ٹرولز کے تمام پیغامات دیکھے لیکن وہ ان کے تبصروں سے پریشان نہیں ہوئی۔رادھیکا نے کہا کہ وہ جو پہنتی ہیں اسے پسند کرتی ہیں اور اگر کسی کو یہ پسند نہیں ہے تو یہ ان کی رائے ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ یہ اس کا جسم ہے اوراگر وہ پر اعتماد محسوس کرتی ہے تو وہ جوچاہے پہن لے گی اور کوئی اسے نہیں بتا سکتا کہ کیا پہننا ہے یا کیسا لگ رہا ہے۔

دریں اثناء رادھیکا نے چھوٹی اسکرین پر اپنے کیریئر کا آغازکیا اور پھروشال بھردواج کی پٹاخا کے ساتھ فلموں میں آگئی۔ رادھیکا نے اپنے کیریئر میں آہستہ لیکن مستحکم قدم اٹھائے ہیں اور وہ اپنی آنے والی فلم شدت کی ریلیز کے منتظر ہے۔شدت میں ڈیانا پینٹی اور موہت رائنا بھی ہیں۔ یہ یکم اکتوبر کو ڈزنیہاٹ اسٹارپر ریلیزکی جائے گی۔کنال دیشمکھ کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کو ایک محبت کی کہانی کے طور پر بیان کیا گیا ہے۔ جبکہ رادھیکا فلم میں سنی کے مقابل ہیں اور موہت ڈیانا کے مقابل ہیں۔کہانی سریدھر راگھوان اور دھیرج رتن نے لکھی ہے جبکہ رتن کے مکالموں کے ساتھ اس فلم کو کامیاب بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔