امراوتی: آندھراپردیش میں کورونا وائرس کے معاملات میں کمی کے کوئی آثار نظر نہیں آرہے ہیں۔تیزی سے اضافہ ہوتاجارہا ہے۔گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 2593افراد اس وبا سے متاثر پائے گئے۔محکمہ صحت وطبابت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن میں یہ بات بتائی گئی۔ریاست میں کورونا کے مثبت معاملات کی تعداد 38,004تک جاپہنچی ہے۔کورونا سے ایک ہی دن میں 40اموات درج کی گئی ہیں۔
ان نئی اموات کے بعد ریاست میں اس وبا سے مرنے والوں کی جملہ تعداد بڑھ کر492تک جاپہنچی ہے۔ان مرنے والوں میں مشرقی گوداوری کے 8،پرکاشم کے 8،چتور کے 5،کڑپہ کے 4،اننت پور،گنٹور،نیلور،وشاکھاپٹنم اضلاع میں سے ہر ضلع میں دو دو اموات ہوئی ہیں۔کرنول،سریکاکلم،وجیانگرم اضلاع میں سے ہر ضلع میں ایک ایک موت ہوئی ہے۔ریاست بھر میں 18,159افراد مختلف کورنٹائن سنٹرس میں زیرعلاج ہیں۔مزید 19,393افراد روبہ صحت ہوگئے جن کو گھرجانے کی اجازت دی گئی ہے۔