نئی دہلی۔ ہندوستان میں کورونا وائرس کو شکست دینے والے مریضوں کی تعداد میں لگاتار اضافہ سے اس کی تعداد بڑھ کر88 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ فعال مریضوں کی تعداد میں ڈیڑھ فیصد بھی کم ہوکر پونے پانچ فیصد رہ گئے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کے مطابق گذشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 38772 نئے معاملات رپورٹ ہوئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 94.31 لاکھ ہوگئی۔ اسی عرصے کے دوران 45333 مریض صحتمند ہوئے جس سے اس کی مجموعی تعداد 88.47 لاکھ سے زائد ہوگئی۔ فعال مریضوں میں7004 عدد کی کمی کے ساتھ یہ تعداد 4.46 لاکھ رہ گئی۔ اسی عرصے میں مزید 443 مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ اموات کی تعداد بڑھکر ،37139 ہوگئی ہے ۔
ہندوستان میں کورونا سے صحت یابی کی شرح 93.81 فیصد فعال مریضوں کی شرح 4.74 اور اموات کی شرح 1.45 فیصد ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست مہاراشٹر میں سب سے زیادہ(1097) فعال معاملات رپورٹ ہوئے اورہلاکتوں کی تعداد بھی اسی ریاست میں سب سے زیادہ (85) ہے جبکہ دہلی میں سب سے زیادہ (6325) کورونا مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔
ملک میں جان لیوا اور مہلک ترین کووڈ 19 کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر ہے جہاں فعال مریض بڑھ کر اب 92062 ہوگئے ہیں۔ ریاست میں اموات کی تعداد بڑھ کر 47071 ہوچکی ہے ، جبکہ اب تک 16.80 لاکھ سے زیادہ افراد نے کورونا کو شکست دی ہے ۔ ریاست کیرالہ میں صحت مند مریضوں کی تعداد 5.32 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے حالانکہ فعال مریض 245 گھٹ کر 64719 رہ گئے ہیں جبکہ 2223 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ دہلی میں سرگرم معاملات کی تعداد 1487 سے گھٹ کر 35091 رہ گئی ہے ۔ وہیں اس جان لیوا وبا سے 9066 مریض اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور 5.22 لاکھ سے زیادہ کورونامریض صحت یاب ہوئے ہیں۔