حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر فائنانس ہریش راو نے مشورہ دیا ہے کہ لوگ کورونا کے علاج کے لئے پرائیویٹ اسپتال جا کر لاکھوں روپئے خرچ نہ کریں بلکہ جسم میں قوت مدافعت میں اضافہ والی غذاوں کا استعمال کریں۔انہوں نے سدی پیٹ ضلع میں ہرے راما ہرے کرشنا ادارہ کی جانب سے شروع کردہ کاڑھا کے مرکز کا افتتاح کیا۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ضروری ہوتو ہی لوگ گھروں سے باہر نکلیں۔وزیر موصوف نے اس وائرس کی علامات پر فوری سرکاری اسپتال میں علاج کرنے پر زوردیا۔
انہوں نے سماجی فاصلہ کی برقراری اور کافی ضروری ہونے پر ہی گھر سے نکلنے پر تمام طرح کے احتیاطی اقدامات کرنے پر زور دیا۔انہوں نے کہاکہ عوام کے لئے مفت،کاڑھے کا مرکز کھولا گیا ہے۔ایسے چار مراکز کھولے جائیں گے۔ان میں سے پہلا مرکزآج کھولاگیا ہے۔ہر گھر میں اپنے جسم میں قوت مدافعت کے لئے اس طرح کا کاڑا بنانا ضروری ہے۔یہ پرانے دور کی یاددلاتا ہے جو موثر کام کرتا ہے۔ہر کسی کو گھر میں صبح اس طرح کا کاڑھا استعمال کرنا چاہئے۔