Monday, June 9, 2025
Homesliderکورونا فعال معاملات میں ریکارڈ 1.61 لاکھ کی کمی

کورونا فعال معاملات میں ریکارڈ 1.61 لاکھ کی کمی

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی ۔ ہندوستان میں کورونا کے انفیکشن کے معاملات میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مسلسل کمی ہوئی ہے اورکورونا کو مات دینے والے اور صحت یابی کی شرح میں اضافہ ہوا ہے ، جبکہ اس وبا سے 4092 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔اس عرصے کے دوران ملک میں 378388 افراد نے وبا کو شکست دی ہے ، جس سے صحت یابی کی شرح بڑھ کر84.78 فیصد ہوگئی ہے ۔

 مختلف ریاستوں اور مرکزی علاقوں سے موصولہ اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دو لاکھ 81 ہزار683 نئے معاملات سامنے آئے ہیں ، جن میں اب تک 2 کروڑ 49 لاکھ 64 ہزار 925 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ اس عرصے کے دوران 378388 مریضوں کے انفیکشن سے شکست کے بعد صحت مند افراد کی تعداد 2 کروڑ11 لاکھ 67 ہزار 609 ہوگئی ہے۔اس عرصے کے دوران سرگرم معاملات میں ایک لاکھ61 ہزار 142 کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور اب یہ کم ہوکر 3512660 رہ گئی ہے ۔دریں اثنا ، 4092 مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور اس بیماری سے مرنے والے افرادکی تعداد 2 لاکھ 74 ہزار 471 ہوگئی ہے ۔

ہندوستان میں سرگرم معاملات کی شرح کم ہوکر 14.07 فیصد ہوگئی ہے ، جبکہ اموات کی شرح اب بھی 1.09 فیصد ہے ۔مہاراشٹر میں فعال معاملات کی تعداد 25923 کی مزید کمی کے ساتھ 468109 رہ گئی ہے ۔ اس عرصے کے دوران ریاست میں 59318 مزید مریض صحتمند ہوگئے ، جس سے انفیکشن سے پاک ہونے والے افراد کی تعداد 4826371 ہوگئی ہے ، جبکہ 974 مزید مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ اموات کی تعداد 81،486 ہوگئی ہے ۔

کرناٹک میں سرگرم معاملات کی تعداد 5347 مزید کم ہوکر اب 600147 رہ گئی ہے ۔ اس عرصے کے دوران 36475 مزید مریضوں کی صحتیابی کے سبب بیماریوں سے پاک لوگوں کی تعداد بڑھ کر 1581457 ہوگئی ہے ، جبکہ اسی عرصے میں 403 مزید افراد کی ہلاکت کے ساتھ اموات کی تعداد 21837 ہوگئی ہے ۔