Monday, April 21, 2025
Homesliderکورونا قواعد کی خلاف ورزی ، سریش رائنا گرفتار

کورونا قواعد کی خلاف ورزی ، سریش رائنا گرفتار

- Advertisement -
- Advertisement -

ممبئی ۔ ہندوستانی ٹیم کے سابق آل راونڈر سریش رائنا کو ممبئی ایر پورٹ کے پاس کورونا سے متعلق رہنماخطوط کی خلاف ورزی کے معاملے میں حراست میں لیا گیا ہے ۔ بعد میں انہیں رہا کردیا گیا۔پولیس نے ممبئی کے ایک کلب میں چھاپہ مارا جہاں کورونا کی خلاف ورزی کے الزام میں رائنا ، مشہور گلوکار گرو رندھاوا سمیت34 افراد کو گرفتارکیا گیا۔ ساہر پولیس تھانہ کے سینئر عہدیدار نے کہاکہ کورونا کے قواعدکی خلاف ورزی کے معاملے میں حراست میں لئے گئے لوگوں میں رائنا اور رندھاوا بھی شامل ہیں لیکن ان تمام ملزمین کو بعد میں ضمانت پر رہاکردیاگیا۔

ممبئی پولیس کے بموجب رائنا سمیت34 ملزمین کودفعہ 188 اور269 کے تحت اور عالمی وبا کی دفعہ کے تحت حراست میں لیا گیا ہے ۔ ان لوگوں کی گرفتاری ڈریگن فلائی پب سے ہوئی جہاں کورونا کے رہنما خطوط کی خلاف ورزی کی گئی۔واضح رہے کہ پیر کو مہاراشٹر حکومت نے کورونا کے وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے رات کو کرفیو نافذ کرنے کافیصلہ کیا تھا۔ نئے سال کے پیش نظر ریاستی حکومت نے ممبئی میں 22 دسمبر سے 5 جنوری تک کئی پابندیاں عائد کی ہیں۔


ہندوستان کے سابق  آل راؤنڈر رائنا  نے اس واقعہ کو  غیر دانستہ اور بدقسمتی کا واقعہ قرارد یا اور کہا کہ وہ اوقات کی پابندی سے لاعلم تھے۔ رائنا کی انتظامی ٹیم کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ واقعہ کے وقت 34 سالہ ہندوستانی کھلاڑی  مقامی اوقات اور پروٹوکول سے واقف نہیں تھے۔ سریش ممبئی میں ایک شوٹنگ کے لئے آئے تھے جو دیر کے اوقات تک جاری رہی  اور اسے دہلی واپس جانے سے قبل دوست کے ذریعہ ایک ڈنر  کے لئے بلایا گیا تھا۔کرکٹر مقامی اوقات اور پروٹوکول کے بارے میں معلوم نہیں تھا جس کی وجہ سے یہ واقعہ رونما ہوا ہے۔