Wednesday, April 23, 2025
Homesliderکورونا معاشی بحران، دبئی میں ہندوستانی معروف تاجر کی خود کشی

کورونا معاشی بحران، دبئی میں ہندوستانی معروف تاجر کی خود کشی

- Advertisement -
- Advertisement -

دبئی: کورونا وائرس کی وجہ سے جہاں دنیا ابتدائی مرحلے میں بیماری سے پریشان ہے تو دوسرے مرحلے میں معاشی بحران سے مزید مسائل سامنے آنے کی خدشات ظاہر کئے جارہے تھے لیکن لگتاہے اس کے چند ایک نقوش منظر عام پر آرہے ہیں کیونکہ اب معاشی بحران کی وجہ سے خودکشی کے واقعات منظر عام پ آرہے ہیں لیکن حیرت کرنے والی بات یہ ہے خودکشی کے ابتدائی واقعات میں کوئی غریب اپنی جان نہیں دے رہا ہے بلکہ معاشی طور پر جنھیں امیر ترین افراد میں شامل کیا جاسکتا ہے ویسے لوگ زندگی کی بازی ہار رہے ہیں اور اب ایک ایسا ہی ایک واقعہ دبئی میں پیش آیا ہے جہاں ایک معروف تاجر نے بلند عمارت سے کود کر خودکشی کرلی ہے۔

دبئی پولیس کے ڈائریکٹر عبداللہ خادم سرور المعصم نے کہا ہے کہ معروف ہندوستانی تاجر نے مالی بحران سے دوچار ہونے پر خودکشی کرلی۔ المعصم نے خودکشی کے واقعہ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے ضروری قانونی کارروائی کی ہے ۔ تمام متعلقہ ٹیمیں تاجر کے فلیٹ پہنچ گئیں۔عینی شاہدین کے بیانات سےمعلوم ہوا کہ تاجر اپنے ایک دوست کے فلیٹ سے ٹاور کی 14 ویں منزل پر گیا اور وہاں بالکنی سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔

پولیس عہدیدار نے واضح کیا کہ ہندوستانی تاجر کی موت خودکشی کا ہی نتیجہ ہے اس میں کسی جرمانہ فعل کا شبہ نہیں ۔ 54 سالہ تاجرجوے اریکل تجارت و صنعت کی دنیا میں بڑا نام تھا۔ یہ ہندوستان کے باہر بھاری سرمایہ کاری کیے ہوئے تھا۔میڈیا کی رپورٹ میں یہ بھی لکھا کہ جوے اریکل نے دبئی میں معمولی اکاؤنٹنٹ کی حیثیت سے اپنی زندگی کاآغاز کیا اور پھر رفتہ رفتہ عظیم الشان تجارتی اور صنعتی سلطنت قائم کرلی تھی۔