نئی دہلی ۔ ہندوستان میں کورونا وائرس کے یومیہ معاملات میں معمولی کمی درج کی گئی ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس انفیکشن کے43 ہزار سے زائد معاملات درج کئے گئے ہیں۔اس دوران40 لاکھ 23 ہزار 173 افراد کو کورونا ٹیکہ دیا گیا ہے ۔ ملک میں اب تک 36 کروڑ 89 لاکھ91 ہزار222 لوگوں کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔مرکزی وزارت صحت کی جانب سے صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 43393 نئے معاملات سامنے آئے جس کے بعد متاثرہ افرادکی تعداد بڑھ کر تین کروڑ سات لاکھ 52 ہزار950 ہوگئی ہے ۔ اس دوران44 ہزار459 مریض صحت یاب ہوئے جس سے اس وبا کو شکست دینے والوں کی مجمعوعی تعداد دو کروڑ 98 لاکھ 88 ہزار 284 ہوگئی ہے ۔ فعال معاملات1977 سے گھٹ کر4 لاکھ 58 ہزار 727 رہ گئی ہیں جبکہ اسی دوران911 مریضوں کے فوت ہوجانے سے اموات کی تعداد بڑھ کر چار لاکھ پانچ ہزار 939 ہوگئی ہے ۔
ملک میں فعال معاملات کی شرح کم ہوکر1.49 فیصد، صحت یابی کی شرح بڑھ کر97.19 فیصد اور اموات کی شرح 1.32 ہوگئی ہے ۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہندوستان کی سب سے متاثرہ ریاست مہاراشٹر میں فعال معاملات میں171 کم ہونے کے بعد یہ تعداد 117698 ہوگئی ہے ۔ دریں اثنا ریاست میں8815 مریضوں کی صحت یابی کے بعد کورونا کو مات دینے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 5889982 ہوگئی ہے جبکہ439 مریضوں کی موت ہوجانے کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر124296 ہوگئی ہے ۔
اس دوران کیرالہ میں 2216 فعال معاملات بڑھ کر110616 جبکہ 11414 مریض صحت مند ہوئے ہیں جس سے کورونا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد بڑھ کر2900600 ہوگئی ہے وہیں142 مریضوں کی موت ہوجانے کی وجہ سے اموات کی تعداد 14250 ہوگئی ہے ۔کرناٹک میں کورونا وائرس کے 874 فعال معاملات کم ہوکر38752 رہ گئے ہیں جبکہ62 مزید مریضوں کی ہلاکت کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 35663 ہوگئی ہے ۔ ریاست میں اب تک 2790453 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔