حیدرآباد۔ کورونا کے ٹیکہ کےلئے حیدرآباد کو ایک عالمی مقام حاصل ہوا ہے اور آج بیرونی ممالک سے آئے سفیروں اور اعلی عہدیداروں نے بھارت بائیوٹیک کمپنی پہنچے اور یہاں معائنہ کیا کیونکہ یہاں کورونا کا ٹیکہ تیار کیاجارہا ہے ۔
دریں اثناء64 ممالک کے سفیروں اور ہائی کمشنروں نے ٹیکہ کے بعض اہم تحقیقی نکات اور مصروفیات سے واقفیت حاصل کی۔یہاں اس بات کا تذکرہ بھی اہم ہے کہ یہ وفد نئی دہلی سے خصوصی طیارہ میں حیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ پہنچا۔ ایرپورٹ سے وفد خصوصی بسوں کے ذریعہ بھارت بائیو ٹیک اور بائیولوجیکل ای لمیٹیڈ پہنچا۔
اس موقع پر اس ٹیکہ کی تیاری اور اس کی سربراہی کے سلسلہ میں تلنگانہ کی صلاحیتوں کو بتانے کےلئے پریزنٹیشن بھی دیاگیا۔بیرونی ممالک کے وفود نے مقامی سائنسدانوں سے کورونا کے ٹیکہ کی تیاری کی تفصیلات بھی حاصل کیں۔ حیدرآباد کا دورہ کرنے والے وفد میں بھوٹان اورافغانستان کے نمائندوں کے علاوہ جنوبی کوریا اور افریقی ممالک کے نمائندے بھی شامل ہیں۔
یاد رہے کہ گذشتہ ہفتہ وزیراعظم نریندر مودی نے بھارت بائیوٹیک کا دورہکیا تھا تاکہ کورونا کے ٹیکہ کی تیاری کا معائنہ کیا جاسکے ۔بھارت بائیوٹیک کمپنی کی جانب سے انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ کے اشتراک سے کورونا ویکسن کی تیاری کیجارہی ہے ۔اس ٹیکہ کو انسانوں پر تجربہ کاکام حیدرآباد کے نمس دواخانہ میں جاری ہے ۔