حیدرآباد: کورونا کے ٹیکہ کی تیاری کے لئے ایک اور قدم اٹھایا گیا ہے۔شہر حیدرآباد کے نمس کوویڈ اسپتال میں اس کے انسانوں پر تجربہ کا آغاز کیاگیا ہے۔ڈاکٹرس نے کووکسن کے دو ڈوز دو والنٹرس کو دیئے۔اہم دواساز کمپنی بھارت بائیو ٹیک نے میڈیکل ریسرچ کونسل آف انڈیا (آئی سی ایم آر)اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرلوجی (این آئی وی)پونے کے اشتراک سے اس ٹیکہ کی تیاری کی ہے۔حیدرآباد کے بھارت بائیو ٹیک لیبارٹری بائیو سیفٹی لیول تری میں اس کی تیاری کی گئی ہے۔سمجھا جاتا ہے کہ ڈرگ کنٹرول بورڈ آف انڈیا(ڈی سی جی آئی)نے پہلے ہی اس ٹیکہ کی منظوری انسانوں پر پہلے اور دوسرے دور کے تجربہ کے لئے دے دی ہے۔