Wednesday, April 23, 2025
Homesliderکورونا کاایک اور وار، ویسٹ انڈیز بمقابلہ آئر لینڈ دوسرا ونڈے ملتوی

کورونا کاایک اور وار، ویسٹ انڈیز بمقابلہ آئر لینڈ دوسرا ونڈے ملتوی

- Advertisement -
- Advertisement -

کنگسٹن (جمیکا)۔ ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے جو منگل کو سبینا پارک میں مقرر  تھا مہمانوں میں کے دو مزید کورونا معاملات سامنے آنے کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا ہے۔اسکواڈ میں تازہ ترین کورونا معاملات ، جس میں دو کھلاڑی متاثر  ہونے کی وجہ سے باہر ہو گئے، جس کے نتیجے میں آئرلینڈ کی ٹیم شدید طور پرمتاثر ہو گئی جس کے بعد دوسرا ونڈے ملتوی کردیا گیا ہے ۔ ویسٹ انڈیز نے تین میچوں کی سیریز کا پہلا ونڈے 24 رنز سے جیت لیا تھا۔

 کرکٹ ویسٹ انڈیز(سی ڈبلیو آئی ) اور کرکٹ آئرلینڈ (سی آئی ) کی طرف سے جاری کردہ ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ حالیہ معائنوں کے بعد آئرلینڈ کے کیمپ میں کورونا  کے دو مزید مثبت معاملے سامنے آئے ہیں  اور دو کھلاڑیوں کو خارج کر دیا گیا ہے۔ انجری کے نتیجے میں آئرلینڈ کا اسکواڈ شدید طور پرمتاثر  ہو گیا ہے۔ دوسرا سی جی انشورنس و ڈے انٹرنیشنل منگل 11 جنوری کو سبینا پارک میں مقر تھا  لیکن ان حالات کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا ہے۔دونوں بورڈز نے کہا کہ وہ سیریز کو مکمل کرنے کے امکانات تلاش کر رہے ہیں۔

 ویسٹ انڈیز اور آئر لینڈ کے بورڈ حکام میچ کے شیڈول کا جائزہ لینے کے لیے بات چیت کر رہے ہیں اور سیریز کے مکمل ہونے کے لیے تمام امکانات کو تلاش کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ طبی ٹیمیں اپنی پوری توانائی کھلاڑیوں کی فٹ نس پر صرف کرہی ہیں ۔آئرلینڈ کی ٹیم گزشتہ ماہ کے آخر میں فلوریڈا کے لاڈرہل سے جمیکا کے لیے روانہ ہوئی تھی جب ریاستہائے متحدہ  امریکہ کے خلاف ان کی ون ڈے سیریز کوویڈ 19 پھیلنے کی وجہ سے مختصر کر دی گئی تھی۔امریکہ کے سفر کے بعد یہاں پہنچنے والی آئر لینڈ کی ٹیم کو کورونا سے شدید متاثر کردیا ہے ۔