Tuesday, June 10, 2025
Homesliderکورونا کا خوف، 50 فیصد قلب کے مریض دواخانوں سے رجوع ہونے...

کورونا کا خوف، 50 فیصد قلب کے مریض دواخانوں سے رجوع ہونے سے خائف

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: تلنگانہ میں قلب کی بیماریوں میں مبتلا مریضوں کا دواخانوں سے رجوع  ہونے یا اندراج اور داخلے میں کم از کم 50 فیصد کمی واقع ہوئی ہے کیونکہ لوگ کورونا وائرس کے وبائی امراض کے درمیان دواخانوں سے رجوع ہونے سے خائف اور محتاط ہیں۔ کارڈیولوجیکل سوسائٹی آف انڈیا  تلنگانہ چیپٹر کے ڈاکٹر کے ایم کے ریڈی نے کہا ہے وبائی امراض کے دوران دل کا دورہ پڑنے کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ زیادہ تر لوگوں نے دل کی بیماری کا شکار ہوکر بروقت مدد نہیں لی ہے اور وقت پر دواخانوں  سے رجوع نہیں کیا  ۔

 کورونا وائرس کی وجہ سے لوگوں کو دواخانہ  جانے سے خوف اور ہچکچاہٹ لاحق ہے۔ اب لاک ڈاؤن ختم ہونے کی وجہ سے لوگ آہستہ آہستہ دواخانوں کا رخ کرنا شروع کر رہے ہیں۔  ورلڈ ہارٹ ڈے کے موقع پر شہر کے ماہر امراض قلب کے ایک گروپ نے کہا کہ دل کی بیماریوں میں مبتلا مریضوں کو وبائی مرض کی وجہ سے علاج میں تاخیر یا نظرانداز نہیں کرنا چاہئے۔ ڈاکٹروں کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سال گھر میں قلب پر حملہ کی وجہ سے مرنے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ ورلڈ ہارٹ ڈے 29 ستمبر کو سی وی ڈی کو شکست دینے کے لئے دل کا استعمال کریں کے عنوان سے منایا جارہا ہے۔ ڈاکٹر جی ایس آر مورتی ، کلینیکل ڈائریکٹر (کارڈیالوجی) ، کیئر ہسپتال نے کہا کوویڈ 19 وبائی بیماری کے آغاز کے بعد سے دل اور اس سے متعلق  امراض میں مبتلا نصف لوگوں کو طبی علاج حاصل کرنا مشکل ہوگیا ہے۔

جب کہ دواخانوں سے رجوع ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی کم ہوگئی ہے  لیکن قلب پر حملہ کی وجہ سے گھر میں ہی مرنے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ سب سے بڑی تشویش یہ ہے کہ دل کی سنگین صورتحال ہونے کے باوجود مریض علاج میں تاخیر کررہے ہیں جو ان کی صحت کو مزید متاثر کررہا ہے ۔ ڈاکٹروں نے اس بات کی نشاندہی کی کہ پہلے سے موجود امراض قلب ، پچھلے دل کے دورے ، یا دل کی کم پمپنگ کارکردگی والے مریض (دل کی خرابی) ) کوویڈ 19 سے زیادہ خطرہ میں ہیں۔

کیئر ہسپتال کے سینئر کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر کاپارتھی نے کہا دل کی بیماری میں مبتلا مریضوں کو جسمانی اور جذباتی طور پر اپنی زیادہ دیکھ بھال کرنے کی ضرورت ہے اور اپنے آپ صحت مند رکھنے  کے لئے  کورونا پروٹوکول کی بھی پیروی کرنے کی ضرورت ہے۔ گھر کے اندر ورزش کرنا ، یوگا کی مشق کرنا ، صحتمند کھانا ، نیند مکمل کرنا ، باقاعدگی سے دوائیں لینا ، ماسک پہننا کچھ ایسے طریقے ہیں جن کے ذریعہ  دل کے مریض خود کو صحت مند رکھ سکتے ہیں۔