Monday, June 9, 2025
Homesliderکورونا کے خلاف جنگ ختم نہیں ہوئی ، ابھی ہتھیار نہ ڈالیں:...

کورونا کے خلاف جنگ ختم نہیں ہوئی ، ابھی ہتھیار نہ ڈالیں: مودی

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی ۔ وزیر اعظم ہند نریندر مودی نے آج کہا کہ اگرچہ ملک میں ایک ارب ٹیکے لگائے گئے ہوں لیکن کورونا کے خلاف جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی ہے ، اس لیے سبھی کو بہت محتاط رہنا ہوگا اور ہتھیار نہیں ڈالنے ہیں۔ ملک میں ایک ارب ٹیکہ کاری کی حصولیابی پر جمعہ کو قوم سے اپنے خطاب میں مودی نے کہا کہ تہواروں کا موسم قریب آرہا ہے اور اس دوران ہم سب کو بہت محتاط رہنا ہوگا کیونکہ ابھی تک کورونا وباسے مکمل طور پرنجات نہیں ملی ہے ۔

مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ کورونا کے خلاف جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی ہے ، اس لیے کسی کو بھی ہتھیار نہیں ڈالنا ہے اور اپنے آلات تحفظ (کاوچ) بھی پہنے رکھنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح ہم گھر سے باہر جاتے ہوئے جوتے پہننا نہیں بھولتے اسی طرح ہمیں ماسک کو نہیں بھولنا چاہیے اور اسے اپنی زندگی میں معمول لانا چاہیے ۔وزیر اعظم نے کہا کہ جنھیں ابھی تک ویکسین نہیں دی گئی ہے ، انھیں ویکسین اولیں ترجیحی بنیاد پر لینا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم کورونا کے خلاف اپنے آلات تحفظ (کاوچ یعنی ماسک وغیرہ) پہنتے رہیں گے تو ہم ضرور جیتیں گے ۔قابل ذکر ہے کہ جمعرات کو ملک نے کووڈ وبا کے خلاف مہم میں ایک ارب ویکسینیشن کا غیر معمولی سنگ میل عبور کرتے ہوئے تاریخی کامیابی حاصل کی ہے ۔

علاوہ ازیں  وزیراعظم نریندر مودی نے زرعی شعبے میں ہونے والی ترقی کی آج ستائش کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کے دوران زرعی شعبے نے معیشت کو بہتر کیا۔ مودی نے ملک سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس دوران ریکارڈ مقدار میں فصلوں کی خریداری ہوئی اورکسانوں کے بینک کھاتے میں براہ راست پیسے بھیجے جا رہے ہیں۔ انہوں نے اس دوران کورونا وبا کی بابت عوام سے احتیاط برتنے کی اپیل کی اور کہا کہ تیوہاروں کے موقع پر انھیں مزید محتاط رہنا چاہیے ۔