Wednesday, April 23, 2025
Homesliderکورونا کے خلاف روس کا علاج ،سعودی کے ساتھ تجربہ کرنے کا...

کورونا کے خلاف روس کا علاج ،سعودی کے ساتھ تجربہ کرنے کا فیصلہ

- Advertisement -
- Advertisement -

پیرس: روس نے کورونا وائرس کیلئے امید افزاء نیا علاج تیار کرلیا ہے جس کی آزمائش وہ جلد ہی سعودی عرب کے ماہرین صحت کی شراکت میں کرسکتا ہے۔ برطانیہ میں چینی سفیر لیو ژیاؤمنگ نے کہا ہے کہ چین فلاح عامہ کورونا وائرس کی دوا تیار کرے گا جو دنیا بھر کے ترقی پذیر ممالک کیلئے قابل رسائی ہوگی۔

سعودی عرب کے ساتھ بہت سے سرمایہ کاری منصوبوں میں تعاون کرنے والے روسی براہ راست سرمایہ کاری فنڈ (آر ڈی آئی ایف) نے کہا ہے کہ ایوی فیور نامی دوا ، جس نے طبی آزمائشوں کے دوران کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج میں اعلیٰ افادیت کا مظاہرہ کیا ہے، نے روسی وزارت صحت سے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ حاصل کیا تھا۔

آر ڈی آئی ایف کے چیف ایگزیکٹو کرل دیمتریو نے کہا ہے کہ ہم سعودی عرب کو ایوی فیور کی ممکنہ فراہمی کے حوالے سے اپنے سعودی شراکت داروں سے بات چیت کر رہے ہیں۔ ہم نے روس میں کلینیکل ٹرائلز کے مثبت نتائج ان کے ساتھ شیئر کیے۔

ہمارے شراکت داروں نے سعودی عرب میں ایوی فیور کے کلینیکل ٹرائل شروع کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ دوسری جانب برطانیہ میں چینی سفیر نے کہا ہے کہ ایک مرتبہ دوا دستیاب ہوجائے تو چین اسے فلاح عامہ بنانا چاہتا ہے اور خصوصاً ترقی پذیر ممالک کیلئے دستیاب کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین اب ادویات کی تحقیق  کے معاملے میں جدید ترین ممالک میں شامل ہے اور ہم اب دوسرے مرحلے میں ہیں۔ہمارے پاس پہلے ہی اعلیٰ کلینیکل ٹرائلز ہیں لیکن ہم باقی دنیا کے ساتھ باٹنا چاہتے ہیں۔ در حقیقت چین برطانیہ اور دیگر ممالک بشمول امریکہ کے ساتھ بھی کام کر رہا ہے لیکن ٹوری ایم پی ٹوبیاس ایلوڈ نے خبردار کیا ہے کہ چینی کمیونسٹ جماعت ویکسین کو فائدہ کے طور پر استعمال کرسکتی ہے۔