رباط ۔مراکشی پولیس نے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے مقرر پابندیوں کی خلاف ورزی پر دولہا دلہن اور باراتیوں کو گرفتار کر لیا۔ شادی مراکش کے شمالی شہر تطوان میں منعقد کی گئی تھی۔ کورونا وبا کی وجہ سے مراکش میں شادیوں کی تقریب منعقد کرنے پر پابندی ہے۔
میڈیا کے مطابق بریس تطوان ویب سائٹ نے اطلاع دی ہے کہ دولہا دلہن نے شادی کے موقع پر باقاعدہ بارات کا انتظام کیا۔ شہر کے مرکزی علاقے میں مشہور جگہ الحمامہ تک بارات لے گئے تاکہ وہاں یادگار تصاویر بنوا سکیں۔تطوان شہر کے باشندے جب بھی شادی کرتے ہیں الحمامہ مجسمے کے پاس جاکر دولہا دلہن کی یادگار تصویر ضرور بنواتے ہیں۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں 1986 سے سفید کبوتر کا مجسمہ بنا ہوا ہے۔