Sunday, June 8, 2025
Homesliderکورونا کے یومیہ معاملات45 دن کے بعد 2 لاکھ سے کم

کورونا کے یومیہ معاملات45 دن کے بعد 2 لاکھ سے کم

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی۔ ہندوستان میں کورونا وائرس کے نئے معاملات45 دن کے بعد کم ہوکر دو لاکھ رہ گئے ہیں۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی وبا کے ایک لاکھ 86 ہزار364 نئے معاملات رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس سے قبل 14 اپریل کو ملک میں کورونا کے 184372 نئے معاملات رپورٹ ہوئے تھے ۔

اس دوران دولاکھ59 ہزار459 مریضوں نے شفایابی حاصل کی جس کی شرح 90.34 فیصد تک پہنچ گئی۔دریں اثنا 29 لاکھ 19 ہزار 699 افراد کو کورونا کی ویکسین دی گئی ۔ ملک میں اب تک 20 کروڑ 75 لاکھ 20 ہزار 660 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے صبح جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 186364 نئے معاملات کی آمد کے ساتھ ملک میں متاثر ین کی مجموعی تعداد بڑھ کر دوکروڑ 75 لاکھ 55 ہزار 457 ہوگئی۔ اسی عرصے کے دوران دو لاکھ 59 ہزار 459 مریض صحت مند ہو ئے جس سے ملک میں شفایاب مریضوں کی مجموعی تعداد دوکروڑ48 لاکھ 93 ہزار410 ہوگئی۔ فعال معاملات 76755 سے گھٹ کر23 لاکھ 43 ہزار152 رہ گئے ہیں۔ اسی عرصے کے دوران 3660 مریض اپنی زندگی کی جنگ ہارگئے جس سے ہلاک شدگان کی کل تعداد بڑھ کر 318895 ہوگئی ہے ۔

ملک میں فعال معاملاتکی شرح گھٹ کر8.50 فیصد جبکہ اموات کی شرح اب بھی 1.16 فیصد ہے ۔ملک میں جان لیوا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹرمیں فعال معاملات کی تعداد 13981 سے گھٹ کر مجموعی تعداد 303752 رہ گئی ہے ۔ اسی عرصے کے دوران ریاست میں 34370 مزید مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد شفایاب مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 5276203 جبکہ884 مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ اموات کی تعداد بڑھ کر 92225 ہوگئی ہے ۔