Wednesday, April 23, 2025
Homesliderکولکتہ اور راجستھان میں کامیابی اور رن ریٹ کی جنگ

کولکتہ اور راجستھان میں کامیابی اور رن ریٹ کی جنگ

- Advertisement -
- Advertisement -

دبئی: کولکتہ نائٹ رائیڈرس اور راجستھان رائلس کے درمیان اتوار کو آئی پی ایل مقابلے میں دونوں ٹیموں کے لئے کرو یا مروصورت حال کا سامنا ہے ۔راجستھان 13 میچوں میں چھ فتوحات ، سات ناکاموں اور12 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں مقام پر ہے ، جبکہ کولکتہ 12 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے ۔ دونوں ٹیموں کے مابین یہ میچ کرو یا مرو کا میچ ہے ۔ اس مقابلے کو جیتنے والی ٹیم کی 14 پوائنٹ کے ساتھ امیدیں برقرار رہیں گی جبکہ ہارنے والی ٹیم پلے آف کے مقابلے سے باہر ہوجائے گی۔

14 پوائنٹس تک پہنچنے کے بعد بھی ٹیم اپنے پلے آف کی جگہ کو یقین نہیں کر سکتی ہے کیونکہ انہیں دوسری ٹیموں کے نتائج اور نیٹ رن ریٹ بھی دیکھنا ہوگا۔ لہذا کولکتہ اور راجستھان کو اس میچ میں جیت کے ساتھ ساتھ اپنے نیٹ رن ریٹ میں بہتری لانے پر توجہ دینی ہوگی کیونکہ آخری مساوات میں نیٹ رن ریٹ فیصلہ کن ہوگا۔

راجستھان نے گذشتہ روز ابوظہبی میں کنگز الیون پنجاب کو سات وکٹوں سے شکست دی ۔ پنجاب نے کرس گیل کی 99 رنزکی اننگز کی بدولت چار وکٹوں پر 185 رنز کا مضبوط اسکور بنایا تھا لیکن راجستھان نے 17.3 اوور میں تین وکٹوں پر 186 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔ راجستھان کی جانب سے بین اسٹوکس نے50 ، سنجو سیمسن نے48 ، کپتان اسٹیون اسمتھ نے ناٹ آوٹ31 اورجوس بٹلر نے ناٹ آؤٹ22 رنز بنائے تھے ۔دوسری جانب کولکتہ کو اپنے گزشتہ میچ میں چینائی سوپرکنگز کے خلاف چھ وکٹوں کی شکست کا سامنا کرنا پڑا ، جس سے ان کی امیدوں کو گہرا دھکا لگا۔کولکتہ کے پاس جیتنے کا موقع ملا تھا لیکن آخری دو اوور میں یہ موقع ان کے ہاتھ سے نکل گیا اور اب اسے کامیابی کے بعد بھی دیگر ٹیموں کے نتائج اور رن ریٹ پر کا انتظار کرنا ہوگا۔