Monday, June 9, 2025
Homesliderکونٹا ویٹ اور گاربائن کا آسٹریلین اوپن سے حیران کن اخراج

کونٹا ویٹ اور گاربائن کا آسٹریلین اوپن سے حیران کن اخراج

- Advertisement -
- Advertisement -

میلبورن ۔ ڈنمارک کی ابھرتی ہوئی نوعمر کلارا ٹاسن نے نمبر 6 سیڈ ایسٹونیا کی اینیٹ کونٹاویٹ کو حیران کن شکست سے دوچار کردیا  جبکہ فرانس کی خطرناک تجربہ کار ایلیز کارنیٹ نے نمبر 3 سیڈ اسپین کی گاربائن موگوروزا کو زیر کر کے خواتین کے دو ٹاپ 10 سیڈز کو جمعرات کو یہاں آسٹریلین اوپن سے باہر کردیا۔کارنیٹ اپنے 63 ویں گرانڈ سلام ٹورنمنٹ اور 17 ویں آسٹریلین اوپن میں کھیل رہی ہے، 2020 کی آسٹریلین اوپن رنر اپ موگوروزا کو 6-3، 6-3 سے شکست دے کر اپنے کیریئر میں چھٹی بار میلبورن میں تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئی۔

کیرئیر میں سابق عالمی نمبر 11 کارنیٹ کی ٹاپ فائیو کھلاڑی پر 10 ویں کامیابی ہے اور ایک سال میں ویسٹرن اینڈ سدرن اوپن میں نمبر 4 امریکہ کی صوفیہ کینن کو شکست دینے کے بعد یہ ان کی پہلی جیت ہے۔یہ موگوروزا کے خلاف کارنیٹ کے لیے ایک اور شاندار کامیابی بھی ہے کیونکہ فرانسیسی خاتون نے ان کے مقابلے میں 3-2 کی برتری حاصل کی۔ کارنیٹ اپنی پہلی دو مقابلوں میں  ناکام رہی تھی  لیکن اب اس نے اپنی آخری تین مقابلوں میں  جیت حاصل کی ہے  بشمول گزشتہ سال برلن میں گراس کورٹ کی کامیابی ۔

کامیابی کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  یہ ایک بہت اچھا میچ تھا، شروع سے آخر تک حکمت عملی کے ساتھ بہت درست سمت میں آگے بڑھا  ۔ کچھ عرصہ ہوا ہے (جب سے میں نے) گرانڈ سلام میں ٹاپ فائیو کھلاڑی کو شکست دی ہے، تو یہ واقعی ایک اچھا احساس ہے۔میں آج واقعی اس مقابلے سے لطف اندوز ہوئی ۔علاوہ ازیں ٹاسن نے اپنے کیریئر میں پہلی مرتبہ کسی گرانڈ سلام ایونٹ کے تیسرے راؤنڈ میں پہنچنے کے لیے کونٹاویٹ کو 6-2، 6-4 سے شکست دی۔ ابھرتی ہوئی 19 سالہ کھلاڑی  جو اس وقت کیریئر کے اعلیٰ ترین عالمی نمبر 39 پر ہے، کو ٹاپ 10 مخالف کھلاڑیوں کے خلاف اپنے دوسرے میچ میں پہلی ٹاپ 10 جیت حاصل  کرنے کے لیے صرف ایک گھنٹہ اور 19 منٹ درکار تھے۔

سابق نمبرایک جونیئر ٹاسن نے خواتین کے کھیل میں تیزی سے ترقی جاری رکھی ہے۔ ڈنمارک کی کھلاڑی  نے 2021 کا آغاز ٹاپ 100 سے باہر کیا لیکن پچھلے سال لیون اور لکسمبرگ میں اپنے پہلے دو ڈبلیو ٹی اے سنگلز خطابات  جیتے۔2020 آسٹریلین اوپن کوارٹر فائنلسٹ کونٹاویٹ کے لیے یہ شکست  ناقابل یقین رہی  کیونکہ انہوں نے 2021 میں اپنے آخری 32 میچوں میں سے 28 فتوحات کے ذریعہ ٹاپ 10 میں جگہ بنائی۔

شاندار کامیابی کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے  ٹاسن نے کہا کہ میرے خیال میں سب کچھ بہتر کام کر رہا ہے ،میں نے میدان  پر واقعی آرام دہ محسوس کیا۔  آج موسم واقعی اچھا تھا۔ یہ پہلی بار ہے کہ میں کسی  گرانڈ سلام کے تیسرے راؤنڈ میں ہوں۔ اس جیسی کھلاڑی کو کھیل کر اس تک رسائی حاصل کرنا، یہ میرے لیے واقعی ایک بڑی کامیابی ہے۔ بڑے ٹورنامنٹس میں دو فتوحات کا احساس کافی اچھا ہے ۔ٹاسن کا اگلا مقابلہ تیسرے راؤنڈ میں نمبر 27 سیڈ امریکہ کی ڈینیئل کولنز سے ہوگا۔ کولنز نے کروشیا کی اینا کونجوا کو دوسرے راؤنڈ کے مقابلے میں 6-4، 6-3 سے شکست دی۔