Wednesday, April 23, 2025
Homesliderکوہلی ملک دشمن ، دھونی کے برہم مداحوں کا رد عمل

کوہلی ملک دشمن ، دھونی کے برہم مداحوں کا رد عمل

- Advertisement -
- Advertisement -

ممبئی ۔ مہندر سنگھ دھونی اور ویراٹ کوہلی نہ صرف ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے دو سابق کپتان ہیں بلکہ دنیائے کرکٹ کے دو عظیم کھلاڑی بھی ہیں جنہوں نے ملک کےلئے کئی ایک یادگار فتوحات حاصل کی ہیں  لیکن گزشتہ رات ہوئے آئی پی ایل  کے ایک مقابلے میں یہ دو کھلاڑی ایک دوسرے کے حریف تھے ۔ اس مقابلے میں کوہلی کی ٹیم رائل چیالنجرس بنگلور نے دھونی کی ٹیم چینائی سوپر کنگس کو شکست دی لیکن اس مقابلے میں دھونی کے آؤٹ ہنونے کے بعد کوہلی  جس انداز میں جارحانہ  ردعمل دیا اس سے دھونی کے مداح کافی ناراض ہیں اور سوشل میڈیا پر اپنی ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے ایک صارف نے تو کوہلی کو ملک کا غدار کہہ دیا ہے ۔

 انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں چینائی سوپر کنگز اور رائل چیلنجرس بنگلور کے درمیان  منعقدہ مقابلے میں بنگلور نے 13 رنز سےکامیابی حاصل کی ۔پونے کے ایم سی اے اسٹیڈیم میں ہوئے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے اس مقابلے میں کوہلی 33 گیندوں پر 30 رنز بنا ئے اور  ویراٹ کوہلی کی بیٹنگ میں جدوجہد جاری رہی۔ اگرچہ کوہلی کی بیٹنگ تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے لیکن  شائقین آر سی بی کے سابق کپتان سے بالکل مختلف وجہ سے ناراض ہیں ۔ ایم ایس دھونی  کے آوٹ ہونے کے بعد 33 سالہ کوہلی  کی باڈی لینگویج  دھونی کے مداحوں کو بالکل  بھی پسند  نہیں آئی ، جو ٹویٹر پر اپنے جذبات کا اظہار کرنے میں جلدی کرتے تھے۔ سی ایس کے کے کپتان  دھونی بنگلور کے فاسٹ بولر  جوش ہیزلی ووڈ کی طرف سے پھینکے گئے آخری اوور میں آؤٹ ہو ئے کیونکہ دھونی  مڈ وکٹ کی باونڈری کوپار کرنے کی کوشش کی لیکن ان کا شاٹ سیدھا رجت پاٹیدار کے ہاتھوں  میں چلا گیا۔

 فیلڈر کے کیچ مکمل کرنے کے فوراً بعد ایک پرجوش کوہلی کو چیختے ہوئے دیکھا گیا، جو کیمرے میں قید ہوگیا  ، کوہلی  کے اس ردعمل پر کرکٹ شائقین ناراض ہیں ۔فور اور تھرو نامی ایک ٹوئٹر خاتون صارف نے لکھا کہ   ہمیشہ جانتی تھی کہ یہ آدمی سانپ ہے۔ دھونی جیسے آئیکن کو چوس کر خود کو بڑا  بنانے کا ایک طریقہ ہے۔ یہ اس کی سطح اور حقیقت ہے۔ وہ ہمیشہ دھونی سے کمتر رہیں گے۔سر ڈنڈا نامی ایک صارف نے کوہلی پر اپنا غصہ نکالتے ہوئے لکھا کہ  یہ انداز ناقابل قبول ہے ، کوہلی  لفظی طور پر ہندوستانی فوج کے اہلکار محترم دھونی کو گالی دے رہا ہے۔ ہمیشہ جانتا تھا کہ یہ کوہلی ملک دشمن ہے۔