Monday, April 21, 2025
Homesliderکوہلی کی انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کی قیمت 5 کروڑروپئے

کوہلی کی انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کی قیمت 5 کروڑروپئے

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔ویراٹ کوہلی ہندوستان میں نمبر ایک مشہور شخصیت ہیں اور وہ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کےلئے 5 کروڑ روپئے لیتے ہیں  اور  جب انسٹاگرام پوسٹ پر فیس وصول کرنے کی بات آتی ہے اس فہرست میں فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو سرفہرست ہیں کیونکہ انہوں نے 2021 میں فی پوسٹ 12 کروڑ وصول کرتے  ہیں  کیا۔ ہندوستانی ٹسٹ کپتان  کوہلی کے انسٹاگرام پر ہندوستان میں سب سے زیادہ فالوورز بھی ہیں۔ 177 ملین لوگ لیجنڈری کرکٹر کو فالو کرتے ہیں، جو عوام میں اس کی مقبولیت کی مثال ہے۔

کوہلی کے علاوہ  سرفہرست  50 صرف ایک ہندوستانی  ہے اور وہ اداکارہ پرینکا چوپڑا  ہے جوکہ اس فہرست میں 27ویں نمبر پر ہے  اور فی انسٹاگرام پوسٹ تقریباً 3 کروڑ روپئے فیس وصول کرتی ہیں۔ فوربز انڈیا کے مطابق ان دونوں مشہور شخصیات نے سوشل میڈیا پر تشہیری پوسٹس کرکے خطیر رقم کمائی۔ ہندوستانی ٹسٹ کپتان میدان کے اندر اور باہر سب سے زیادہ مطلوب شخصیات میں سے ایک ہیں جس کی وجہ سے وہ ملک کے لیے درجنوں اعزازات لائے ہیں۔ 2008 میں اپنے ڈیبیو کے بعد سےکوہلی نے چیس ماسٹر (نشانے کا تعاقب کرنے میں ماہر)، رن مشین، ہندوستان کے سب سے کامیاب ٹسٹ کپتان اور جدید دور کے لیجنڈ کا خطاب حاصل کیا ہے۔ انہوں نے بہت سے برانڈز کی توثیق بھی کی ہے اور بہت سے اشتہارات میں نظر آئے ہیں۔

 کوہلی 2021 میں یاہو  کی فہرست میں سب سے زیادہ تلاش کی جانے والی اسپورٹس شخصیات میں سے ایک تھے۔ وہ ستمبر 2021 میں 150 ملین انسٹاگرام فالوورز رکھنے والے پہلے ہندوستانی مشہور شخصیت بھی بن گئے۔ کوہلی اس وقت جاری تین میچوں کی ٹسٹ سیریز کے لیے جنوبی افریقہ میں ہیں۔ مہمانوں نے پہلا ٹسٹ جیت کر سیریز کا آغاز دھوم دھام سے کیا تاہم جوہانسبرگ میں ہندوستانی  ٹیم  کو دوسرے ٹسٹ میچ میں سات وکٹوں سے شکست ہوئی تھی۔ 33 سالہ کوہلی کمر میں درد کی وجہ سے دوسرا میچ نہیں کھیل سکے تھے۔