Friday, April 19, 2024
Homesliderکوہلی کی جانب سے ٹی20 کی کپتانی سے سبکدوشی کا اعلان

کوہلی کی جانب سے ٹی20 کی کپتانی سے سبکدوشی کا اعلان

- Advertisement -
- Advertisement -

دبئی ۔ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی نے اعلان کیا ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات اور عمان میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ کے بعد ٹی 20 کی قیادت سے سبکدوش ہو جائیں گے۔ کچھ دن پہلے یہ خبریں منظر عام پر آئی کہ کوہلی استعفیٰ دیں گے کیونکہ ہندوستان کے وائٹ بال کپتان روہت شرما قیادت سنبھالنے کے لیے تیار ہیں۔ تاہم بی سی سی آئی کے خزانچی ارون دھومل نے واضح طور پر اس طرح کی خبروں کی تردید کی تھی کہ اسے کچرا قراردیا گیا تھا لیکن کوہلی کے انکشاف نے یقینی طور پرکرکٹ کی دنیا کو دنگ کردیا ہے کیونکہ اس اعلان نے صاف کر دیا ہے کہ وہ اپنے کام کا بوجھ کم کرناچاہتے ہیں اور ٹسٹ اور ونڈے کرکٹ پر توجہ دینا چاہتا ہے۔

دنیا کے بہترین بیٹسمین 32 سالہ کوہلی نے ٹی20 کی قیادت سے سبکدوش ہونے کا اعلان کرنے کے بعد کہا کہ وہ بطور کھلاڑی کھیل کے مختصر ترین فارمیٹ میں کھیلتے رہیں گے ۔کوہلی نے خود ٹوئٹر پر ایک بیان شائع کیا اور اپنے کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ میں خوش قسمت رہا ہوں کہ نہ صرف ہندوستان کی نمائندگی کرتا ہوں بلکہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو اپنی بہترین صلاحیت کی طرف لے جاتا ہوں۔ میں ان سب کا شکریہ اداکرتا ہوں جنہوں نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان کی حیثیت سے میرے سفر میں میرا ساتھ دیا۔ میں ان کے بغیر یہ نہیں کر سکتا تھا ۔ ساتھی کھلاڑی ، معاون عملہ، سلیکشن کمیٹی ، میرے کوچ اورہر وہ ہندوستانی جس نے ہمارے جیتنے کی دعا کی۔

کوہلی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ انہوں نے اختتام پر پہنچنے سے پہلے اپنے قریبی لوگوں ، روی شاستری اور روہت شرما کے ساتھ عہدہ چھوڑنے کے متعلق مشورہ کیا۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ انہوں نے بی سی سی آئی کے صدر اور بورڈ کے سیکرٹری سے بات کی ہے اور یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ ہندوستانی کرکٹ کی خدمت جاری رکھیں گے ۔کام کے بوجھ کو سمجھنا ایک بہت اہم چیز ہے اور پچھلے 8-9 سال میں میرے بہت زیادہ کام کے بوجھ کو دیکھتے ہوئے تمام 3 فارمیٹ کھیلنے اور پچھلے 5-6 سالوں سے باقاعدگی سے کپتانی کرتے ہوئے مجھے لگتا ہے کہٹسٹ اور ونڈے کرکٹ میں مجھے ہندوستانی قیادت کرنے کے لیے اپنے آپ کو مکمل طور پر تیار رہنے کے لیے جگہ دینے کی ضرورت ہے۔

میں نے بطور ٹی 20 کپتان اپنے وقت کے دوران ٹیم کو سب کچھ دیا ہے اور میں بطور بیٹسمین آگے بڑھتے ہوئے ٹی20 ٹیم کے لیے ایسا کرتا رہوں گا۔یقینا اس فیصلے پر پہنچنے میں کافی وقت لگا۔ اپنے قریبی لوگوں ، روی بھائی اور روہت کے ساتھ بہت غور و فکر اورگفتگو کے بعد ، جو کہ لیڈر شپ گروپ کا لازمی حصہ رہے ہیں ، میں نے اکتوبر میں دبئی میں ہونے والے اس ٹی20 ورلڈ کپ کے بعد ٹی 20 کپتان کے عہدے سے سبکدوش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔میں نے سیکریٹری جے شاہ اور بی سی سی آئی کے صدر سوروگنگولی کے ساتھ تمام سلیکٹرزکے ساتھ بھی بات کی ہے۔ میں اپنی صلاحیت کے مطابق ہندوستانی کرکٹ اور ہندوستانی ٹیم کی خدمت جاری رکھوں گا۔ کوہلی کے اس فیصلے کے بعد اب امکانات روشن ہیں کہ ٹی20 کی قیادت ممبئی انڈینزکے کامیاب کپتان روہت شرما کریں گے۔