Monday, April 21, 2025
Homesliderکوہلی کی سبکدوشی سے لارا کو مایوسی

کوہلی کی سبکدوشی سے لارا کو مایوسی

- Advertisement -
- Advertisement -

دبئی ۔ ویسٹ انڈیز کرکٹ کے لیجنڈ برائن لاراہندوستانی  کپتان ویراٹ  کوہلی کے اس سال اکتوبر-نومبر میں متحدہ عرب امارات اور عمان میں ہونے والے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد ٹی 20 کپتان کے عہدے سے سبکدوش ہونے کے فیصلے سے حیران ہیں۔ حال ہی میں سوشل میڈیا پر جاری کردہ ایک بیان میں ، کوہلی نے کہا ہے کہ کام کا بوجھ سمجھنا ایک بہت اہم چیز ہے اور پچھلے 8-9 سال میں میرے بہت زیادہ کام کے بوجھ پر غور کرتے ہوئے تمام 3 فارمیٹ کھیلنا اور آئندہ 5-6 سال تک  باقاعدگی سے کپتانی کرنا ، مجھے لگتا ہے کہ میں مجھے اپنے آپ کو جگہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ ٹسٹ اور ونڈے کرکٹ میں ہندوستانی ٹیم کی قیادت کے لیے مکمل طور پر تیار رہ سکوں۔

کوہلی کے اس فیصلے پر لارا نے کرکٹ ڈاٹ کام کے ساتھ ایک ویڈیو بات چیت کے دوران کہا میں صدمے میں تھا کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ اس نے (کوہلی) زبردست کام کیا ہے ، تمام بڑے ممالک  جیسے  جنوبی افریقہ ، انگلینڈ ، نیوزی لینڈ ، آسٹریلیا کے خلاف کھیلا ، ان سب کو شکست دی  اور میرے لیے اس نے زبردست کام کیا ہے ، یہ دراصل کپتان کی حیثیت سے ان کا پہلا ٹی 20 ورلڈ کپ ہے لہذا اس کے بعد بطور کپتان ان کا کیریئر ختم ہو جائے گا۔ یہ بڑا صدمہ ہے۔ لیکن جس قسم کی شدت کے ساتھ وہ کھیلتا ہے ، مجھے لگتا ہے کہ کبھی کبھی ایک قدم دور رہنا اچھا لگتا ہے ، توجہ کھیل کے کسی اور فارمیٹ پر ہو سکتی ہے۔ جب میں کھیل رہا تھا تو مجھے بھی یہ مسائل درپیش تھے؟ جب میں نے ایک دو بار کپتان کے عہدے سے سبکدوش ہو گیا کیونکہ یہ بہت زیادہ دباؤ کا شکار کرنے والا کام ہوتا ہے ۔