ممبئی۔ مشہور اداکارہ کٹرینہ کیف ،سلمان خان کے ساتھ بگ باس کے سیزن 13کی میزبانی کرسکتی ہیں۔چھوٹے پردے کا مشہور ریالٹی شو بگ باس کا سیزن13 شروع ہونے والا ہے ۔اس ٹی وی شو کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں۔ شوکی میزبانی کرنے والے سلمان خان اس مرتبہکئی تبدیلی کرنے والے ہیں۔ سلمان کے اس ٹی وی شو میں پہلے ایک عام آدمی بھی حصہ لیتا تھا اب خبریں ہیں کہ یہ نظریہ ختم کیا جائے گا۔اس ٹی وی شوکے متعلق ایک نئی خبر سامنے آئی ہے ۔
ایسی خبریں ہیں کہ اس مرتبہ سلمان اس ٹی وی شو کی میزبانی اکیلے نہیں کریں گے ۔ بتایا جارہا ہے کہ اس مرتبہ سلمان خان اس ٹی وی شو میں بڑی تبدیلی کرنے کی تیاری میں ہیں۔ سلمان کو محسوس ہوا کہ اس ٹی وی شو میں نیا پن لانے کے لئے تبدیلی کی ضرورت ہے اور شو میں ایک خاتون میزبان بھی رکھنی چاہئے ۔اب تک کچھ طے نہیں ہے لیکن اس بارے میں بحث شروع ہوگئی ہے ۔سلمان خان بگ باس 13 میں ایک خاتون میزبان کے ساتھ میزبانی کرنے کی بات کررہے ہیں تو ایسا لگتا ہے کہ کٹرینہ کیف سے اچھا اور کون ہوگا، تو اگر کٹرینہ ،سلمان کے ساتھ آتی ہیں تو دیکھنا کافی دلچسپ ہوگا۔سلمان اور کٹرینہ کی جوڑی والی فلم بھارت 5 جون کو ریلیز ہوگی۔