Sunday, June 8, 2025
Homesliderکھانا چھونے پر دلت کی پٹائی،زخموں کی وجہ سے نوجوان کی موت

کھانا چھونے پر دلت کی پٹائی،زخموں کی وجہ سے نوجوان کی موت

- Advertisement -
- Advertisement -

بھوپال۔ مدھیہ پردیش کے چھتارپور ضلع میں دو افراد کو ایک دلت شخص کو کھانا چھونے کی پاداش میں پیٹنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا جس کی وجہ سے اس کی موت ہوگئی۔بھورا سونی اور سنتوش پال پر ضلع کے کشن پورگاؤں میں 25 سالہ دیوراج انوراگی کو بے دردی سے پیٹنے کا الزام ہے جس کی وجہ سے اس دلت نوجوان کی موت ہوگئی  ۔

ضلع کلکٹر شیلندر سنگھ نے کہا کہ سونی اور پال کو گرفتار کیا گیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے انوراگی کے اہل خانہ کے لئے شیڈیولڈ کاسٹ اور شیڈول ٹرائبل (مظالم کی روک تھام) قانون کے تحت 8 لاکھ روپے کی امداد کی منظوری دی۔

سنگھ نے مزید کہا کہ  سب ڈویژنل مجسٹریٹ (ایس ڈی ایم) اویناش راوت نے افراد خاندان  سے ملاقات کی اور یقین دلایا کہ انہیں تحفظ ملے گا۔یاد رہےکہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب انوراگی سونی اور پال کے ذریعہ دی گئی پارٹی میں شریک تھا۔اس کے اہل خانہ کے مطابق اس نے واپسی پر انہیں بتایا کہ ان کے کھانے کو چھونے پر دونوں نے اس کو بری طری مارا ہے ۔اہل خانہ نے پولیس کو بتایا اس کی پیٹھ پر لگنے والے زخموں سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسے چھڑی سے پیٹا گیا تھا۔جلد ہی اس نے سینے میں درد کی شکایت کی اور اس کی موت ہوگئی۔ملزمان پر تعزیرات ہند کی مختلف  دفعات کے تحت مقدمہ درج کیاگیا ہے ، جن میں قتل بھی شامل ہے اور شیڈول ذاتیں اور نامعلوم قبائل (مظالم کی روک تھام) قانون کی دفعات بھی شامل ہیں۔