حیدرآباد ۔ ہم جانتے ہیں کہ اس وقت جس فلم کا شائقین بے صبری سے انتظار کررہے ہیں وہ پربھاس کی فلم سالار ہے جو اس وقت پروڈکشن کے مرحلے میں ہے۔ چونکہ اس فلم کی ہدایات کے جی ایف فلم کے شہرت یافتہ ڈائریکٹر پرشانت نیل دے رہے ہیں ، اس لیے اس فلم سے توقعات بہت زیادہ ہیں۔
آنے والی اس فلم کو بہت مشہور ایکشن ڈرامہ فلمیں بنانے والوں نے تیار کیا ہے ، جس میں مرکزی خاتون کردار میں شروتی ہاسن ہیں ، اب فلم میں دوسری خاتون مرکزی کردار ادا کرنے کے لیے اداکارہ میناکشی چودھری کو شامل کیا ہے۔ میناکشی ایک اداکارہ ، ماڈل اور خوبصورتی کے مقابلے کا خطاب حاصل کرچکی ہیں ۔ میناکشی نے اداکاری کا آغاز تلگو فلم اچاتا وہانامو نیلوپردو سے اداکار سوشانت کے ساتھ کیا۔ وہ فی الحال رمیش ورما کی ہدایتکاری میں ماس مہاراجہ روی تیجا کے ساتھ اپنے ایکشن ڈرامہ کھلاڑی میں پردے پر اپنی اداکاری کے جوہر دیکھا رہی ہیں۔
وہ مائیک بارٹلیٹ کے ڈاکٹر فوسٹر پر مبنی ایک ہندوستانی سیریز آؤٹ آف لو کا بھی حصہ ہیں ۔ دریں اثنا ء سالار کے علاوہ پربھاس بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے ساتھ ناگ اشون کے ہدایت کاری میں بننے والے پروجیکٹ کے میں نظر آئیں گے۔ ان کے ساتھ رادھا کرشنا کمار کی رادھے شیام بھی پربھاس ہیں اور اس فلم میں پوجا ہیگڈے نے مرکزی کردار ادا کیا ہے ، جو اگلے سال سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
الو ارجن سائنٹفک فلم کرنے کے خواہاں
اسٹائیلسٹ اسٹار الو ارجن اس قسم کے کردار اور سکرپٹ کے ساتھ ایک معیار بنارہا ہے جسے وہ گزشتہ چند سالوں سے منتخب کر رہے ہیں۔ صرف اداکاری ہی نہیں وہ تلگو ویڈیوا سٹریمنگ پلیٹ فارم سے آہا کے ساتھ او ٹی ٹی بزنس بھی کر رہا ہے۔ سنا ہے کہ الو ارجن جلد ہی ایک سائنٹفک فلم سائن کرنے کا بھی ارادہ رکھتا ہے! کافی عرصے سے یہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ الو ارجن اس فلم کے لیے کالی ووڈ کے ہدایت کار مروگاداس کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔
اندرونی لوگ ہمیں بتاتے ہیں کہ موروگاداس نے ایک سائنٹفیک تھرلر پڑھا اور حال ہی میں الو ارجن کو بھی بتایا ہے۔ اس کے علاوہ ہمارے پاس یہ اطلاعات بھی آرہی ہیں کہ اداکار اپنی اگلی فلم میں وینو سری رام کے ساتھ ایک نابینا شخص کا کردار ادا کرے گا۔ دریں اثنا ء اداکار اپنی اگلی بڑی ریلیز پشپا ایک پان انڈیا فلم کی ریلیز کی تیاریوں میں مصروف ہے جہاں وہ لاری ڈرائیور پشپا راج کا کردار ادا کرے گا۔ فلم دو حصوں میں بن رہی ہے اور پہلا حصہ پشپا: دی رائز 17 دسمبر کو بڑی اسکرینوں پر آئے گی۔
ملٹی اسٹارر فلم پانچ زبانوں میں ریلیز کی جائے گی جن میں تلگو ، تامل ، کناڈا ، ملیالم اور ہندی شامل ہیں۔ اس فلم میں اداکار رشمیکا اور الو ارجن پہلی مرتبہ ساتھ کام کررہے ہیں ۔ پشپا نے مشہور ملیالم اداکار فہد فیصل کی ٹالی وڈ ڈیبیو ہے ، جو ایک آئی پی ایس افسر بھونور سنگھ شیخاوت کا کردار ادا کررہے ہیں