حیدرآباد: کھمم شہرمیں ٹی ایس آر ٹی سی کی ایک خاتون کنڈاکٹر نے ٹی ایس آرٹی سی کی ہڑ تال پر حکومت کے سخت موقف کی وجہ پیر کو پھانسی لگا کر خود کشی کر لی۔ہلاک ہونے والی خاتون کی شناخت کھمم شہر کی رہنے والی 37سالہ نیرجا کے طور پر کی گئی۔وہ ستھوپلی بس ڈپو میں کام کر تی تھی۔اس کے کنبہ کے افراد نے الزام لگایا کہ وہ ہڑتال جا ری رہنے سے کافی افسردہ تھی۔
تاہم،گھر میں کوئی خود کشی نوٹ نہیں ملا ہے۔بتادیں کہ ٹی ایس آر ٹی سی ملازمین کی ہڑتال24ویں دن میں داخل ہو گئی ہے۔سبھی اپوزیشن جماعتوں کے رہنما ٹی ایس آر ٹی سی ملازمین کی جے اے سی کی تائید کر رہے ہیں۔خاتون کنڈاکٹر کی موت کی خبر سننے کے بعدمشتعل ہڑتالی کارکنوں،اپوزیشن سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے ایک ضلوس کے ذریعہ اس خاتون کی لاش کو کھمم ضلعی کلکٹر کے دفتر پہنچایا اور دفتر پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔تاہم،کلکٹر آفس پر پولیس اہلکاروں نے انہیں روک لیا،جس کے نتیجے میں پولیس اور مطاہرین کے درمیان بھگدڑ مچ گئی۔
ساتھ ہی آر ٹی سی ملازمین نے ستھو پلی آر ٹی سی ڈپو پر احتجاج کیا اور ڈپو سے آنے والی بسوں کو روک لیا۔اس کے ساتھ ہی کھمم،ستھو پلی شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت مفلوج رہی۔